امام علی علیه السلام اور عصرِ ظهور
دوسری جنگ عظیم کے نقصانات
فہرستِ ابواب 51
متنِ باب
دوسری جنگ عظیم کے نقصانات
سوویت یونین میں۲۰ ملین (دو کروڑ) افراد ہلاک ہوئے، جو کل آبادی کا ۱۰فیصد بنتا ہے۔ پولینڈ میں یہ شرح ۱۵ فیصد تک جا پہنچتی ہے۔ جرمنی کے پچاس لاکھ افراد مارے گئے ، جن میں سے تین چوتھائی مشرقی محاذ پر ہلاک ہوئے، مغربی یورپ میں یہ اعداد و شمار اتنے نمایاں نہیں ہیں ، تاہم اس جنگ کی ایک اور خصوصیت یہ ہے کہ نازیوں کے جرائم کے متاثرین کی تعداد جنگی معرکوں میں مرنے والوں کے برابر ہے۔ چین میں انسانی نقصانات کا درست اندازہ مردم شماری کی عدم دستیابی کے باعث ممکن نہیں، لیکن ایک محتاط اندازے کے مطابق یہ تعداد تیس سے اسّی لاکھ کے درمیان ہے۔ یہودیوں میں ساٹھ لاکھ افراد کا قتلِ عام کیا گیا۔ امریکی جو دو محاذوں پر لڑ رہے تھے، اس کے تین لاکھ صرف فوجی مارے گئے ۔ واضح ہے کہ وہ ہتھیاروں کے معاملے میں اپنے اتحادیوں اور دشمنوں سے زیادہ ترقی یافتہ تھے۔ تاہم سب خوفزدہ تھے کیونکہ ہیروشیما اور ناگاساکی میں چند سیکنڈوں کے اندر دو لاکھ افراد مارے گئے تھے اور وہ ایک نئی جنگ کے منظرنامے کو دیکھ رہے تھے جو انسانیت پر مسلط ہو سکتی تھی۔[1]
لیکن ظہور سے پہلے کی عالمی جنگ میں کئی ارب افراد کے قتل عام اور ہلاکتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، دنیا کے بہت سے ممالک مکمل طور پر تباہی کے دہانے پر پہنچ جائیں گے۔
۴۔ اس روایت اور اس جیسی دیگر روایات میں ایک اور اہم اور قابل غور نکتہ یہ ہے کہ اہلبیت علیہم السلام کی طرف سے یہ روایات انسانوں کے لئے اہم تنبیہ ہیں تاکہ وہ ان مسائل کا تدارک کرنے کی کوشش کریں، اور خاص طور پر شیعہ اور خاندان وحی علیہم السلام کے دوست اس بات کو یقینی بنائیں کہ دنیا میں اس قسم کے عظیم جرائم وقوع پذیر نہ ہوں۔
۵۔ یہ روایت قطعی اور حتمی علامات میں شامل نہیں ہے اور اس کے وقوع پذیر ہونے کا کوئی یقین بھی نہیں ہے۔ حتیٰ کہ حتمی علامات کے بارے میں بھی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ وہ ضرور واقع ہوں گی۔ صرف ایک چیز یقینی ہے کہ حضرت بقیۃ اللہ الأعظم عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کا ظہور ہوگا، اور باقی علامات کے بارے میں کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔
اہلبیت علیہم السلام نے اپنے کلام میں ہمیں سکھایا ہے کہ ہمیں امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور کا منتظر رہنا چاہئے، یہ صرف ہمارا نہیں بلکہ ہمارے آباؤ اجداد کا بھی فرض تھا اور اب ہم پر بھی فرض ہے کہ غیبت کے دور میں ہم امیر عالم حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور کی تیاری کریں۔ لہٰذا ہمارا فرض ہے کہ ہم حضرت بقیۃ اللہ الأعظم عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور کے منتظر رہیں، لیکن ان کے ظہور کی علامات کا منتظر رہنا فرض نہیں ہے کیونکہ ہمیں روایات میں اس کا حکم نہیں دیا گیا، اور بعض روایات میں یہ بھی آیا ہے کہ ان کا ظہور اچانک (بغتةً) واقع ہو سکتا ہے۔ انشاء اللہ شیعہ اور اہلبیت علیہم السلام کے دوست انتظار اور امام عصر ارواحنا فداہ کے ظہور کے لئے اپنی تیاری کے ساتھ خدا کی بارگاہ میں اہلبیت عصمت علیہم السلام سے توسل کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ابلیس اور اس کے جنّی و انسی مددگار دنیا کو اربوں انسانوں کے خون سے رنگین نہ کر سکیں۔
[1] ۔ جنگ جہانی دوّم :۱۱۹.