امام علی علیه السلام اور عصرِ ظهور
امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے طاقتور یاور و انصار
فہرستِ ابواب 51
متنِ باب
امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے طاقتور یاور و انصار
ہمیں یہ بھی معلوم ہونا چاہئے کہ امام زمانہ عجل الله تعالٰى فرجه الشريف کے طاقتور یاور صرف جنّ و انس اور ملائکہ تک ہی محدود نہیں ہیں، بلکہ خلاء اور دیگر سیاروں سے تعلق رکھنے والی دیگر طاقتور مخلوقات بھی امام زمانہ ارواحنا فداہ کے اختیار میں ہیں، جو ابھی تک نا شناخته ہیں۔ انشاء اللہ ہم کتاب ’’امام زمان و تسخیر جہان‘‘میں آپ کے طاقتور یاور و انصار کے بارے میں اہم مطالب بیان کریں گے اور ثابت کریں گے کہ امام زمانہ عجل الله تعالٰى فرجه الشريف کی عالمی فوج صرف ملائکہ اور جنّ و انس تک محدود نہیں، بلکہ اس میں ایسی مخلوقات بھی شامل ہیں جو اب تک انسانی معاشرے کے لئے نا شناخته ہیں اور وہ امام زمانہ عجل الله تعالٰى فرجه الشريف کے طاقتور یاوروں میں شامل ہیں۔
انتہائی طاقتور نوری بادل بھی ان مخلوقات کا ایک نمونہ ہیں، جو صدر اسلام میں بھی رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی مدد کے لئے حاضر ہوئے تھے۔ ایسے کئی واقعات موجود ہیں جن میں عصر غیبت میں امام زمانہ عجل الله تعالٰى فرجه الشريف نے اپنے طاقتور یاوروں کو اپنے دوستوں کی مدد اور دستگیری کرنے کا حکم دیا ۔