امام علی علیه السلام اور عصرِ ظهور

دنیا میں غیر صحت مند لہروں کا خاتمہ

9
فہرستِ ابواب 72

متنِ باب

دنیا میں غیر صحت مند لہروں کا خاتمہ

ظہور کے زمانے میں دنیا کے غاصب اور ظالم حکمرانوں کےقتل و غارت کی ایک اہم وجہ ان کی ہٹ دھرمی اور  عدالت کے قیام کے لئے ولایت کے عظیم مقام کے سامنے  تسلیم نہ ہونا ہے۔ وہ نہ صرف حق اور حقیقت کے سامنے ہتھیار ڈالنے پر آمادہ نہیں ہوں گے بلکہ وہ اس کے خلاف  قیام کر کے عالمی انصاف کے نفاذ کو روکنا چاہیں گے ۔اس وجہ سے ان کی ذلت آمیز زندگی کا خاتمہ ہو جائے گا تاکہ عام لوگ ان کے شر سے نجات پائیں اور خدا کی رحمت تمام دنیا والوں  پر سایہ فگن ہو سکے۔

ظاہر ہے کہ ان لوگوں کا اپنے وجود کی ساخت کے لحاظ سے عام لوگوں سے بہت سے فرق ہوتا ہے جن میں سے ہم ان کے جسم کے گرد  سیاہ حلقہ  اور ان کی آلودہ سوچ کی لہروں کا ذکر کر سکتے ہیں جو فضا کو متاثر کرتی ہیں۔

چونکہ دنیا کے مطلق العنان اور خونخوار منفی طاقتوں کے حامل ہیں ، اس لئے ان کے گرہ سیاہ اور   تاریک حلقہ اور  تباہ کن افکار کی لہریں بھی دوسرے لوگوں سے مختلف ہوتی ہیں۔ یہ ظاہر ہے کہ ان کے ہلاک ہونے سے ان  کے تباہ کن افکار کی لہریں بھی  ختم ہو جاتی ہیں اور ان میں دوسرے لوگوں کے افکار کو آلودہ  کرنے کی طاقت بھی ختم ہو جاتی ہے۔

یہ  ظہور کے پرشکوہ اور درخشاں زمانے میں دنیا میں مضر اور منفی لہروں کی تباہی کی ایک عظیم مثال ہے۔لہٰذا اس وقت  وہ لوگ مارے جائیں گے جو خدا کے نور کو اپنے تاریک افکار سے بجھانا چاہیں گے اور پھر ان کے افکار و خیالات کی زہریلی لہروں کا شیطانی سایہ بھی نیست و نابود ہو جائے گا۔

ظاہر ہے کہ زمانۂ ظہور میں اپنے مذموم کاموں کی انجام دہی سے دستبردار نہ ہونے والے مجرمین  کا خاتمہ ہو جائے گا  بلکہ  ان کی تباہی کے ساتھ ان کے شیطانی افکار و خیالات کے اثرات بھی ختم ہو جائیں گے  اور ان کے بنائے گئے تباہ کن آلات بھی ختم ہو جائیں گے  جس سے ا نہوں نے دنیا کی فضا کو آلودہ کر دیا ہے،  نیز ان  کے تباہ کن اثرات بھی تباہ ہو جائیں گے جو انسانوں اور دیگر مخلوقات کو متاثر کر رہے ہیں۔