حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
آسمانی موجودات اور خاندان وحی علیھم السلام کی محبت

آسمانی موجودات اور خاندان وحی علیھم السلام کی محبت

بزرگ لوگوں کی عظمت ہی نہیں  بلکہ کائنات   میں تما شرفاء کی شرافت و عزت اہلبیت علیھم السلام کی محبت کی وجہ سے ہے حتی خدا کی بارگاہ کے مقرّب ملائکہ نے اپنی شرافت اور عزت محبت اہلبیت علیھم السلام کی وجہ سے حاصل کی ۔

حضرت رسول اکرمۖ فرماتے ہیں:

''ھَلْ شَرَفَتِ الْمَلاٰئِکَةُ اِلاّٰ بِحُبِّھٰا لِمُحَمَّدٍوَ عَلٍِّ وَ قَبُوْلِھٰا لِوِلاٰیَتِھِمٰا؟''([1])

کیا ملائکہ کی شرافت ان کی محمد و علی علیھما السلام سے محبت اور ان دونوں کی ولایت کو قبول کرنے کے علاوہ کسی اور وجہ سے ہے؟

یہ فرمان اس بات پر واضح دلالت کرتاہے کہ ملائکہ کی شرافت اور عزت اس محبت کی وجہ سے ہے جو ان کو پیغمبر اکرمۖ اور امیرالمؤمنین علیہ السلام سے ہے۔

آئینہ مھر روشن از یاد علی است

او راد ملک بر آسمان ناد علی است

اگرچہ یہ روایت ملائکہ کے بارے میں ہے لیکن دوسری روایتیں اس حقیقت کی شاہد ہیں کہ تمام اہل آسمان( چاہئے وہ ملائکہ ہوں یا کوئی اور ) خاندان وحی علیھم السلام کے محب ہیں اور انہی کی محبت کی وجہ سے وہ خدا کے اور زیادہ مقرّب ہو جاتے ہیں۔کیونکہ جیسا کہ ہم نے کہا محبت ، محبوب کی صفات محب میں جلوہ گر کر دیتی ہیں اور اہلبیت عصمت و طہارت علیھم السلام کی ایک صفت ان کی خداوند متعال سے قربت ہے۔اسی رو سے آسمانی موجودات و مخلوقات ان ہستیوں کی محبت کو ہی خدا کے تقرّب کا ذریعہ سمجھتی ہیں۔

اہلبیت اطہار علیھم السلام سے روایت ہونے والی ایک زیارت جامعہ میں پڑھتے ہیں:

''یَتَقَرَّبُ أَھْلُ السَّمٰاءِ بِحُبِّکُمْ وَ بِالْبَرٰائَةِ مِنْ أَعْدٰائِکُمْ''([2])

اہل آسمان آپ کی محبت اور آپ کے دشمنوں سے دوری اختیار کرنے کی وجہ سے (خداکا) تقرب حاصل کرتے ہیں۔

اوصاف علی است کہ انتھایش نبود                مدّاح علی  بہ جز خدایش  نبود

تاحشر''ادیب'' اگر ز وصفش خوانی      یک حرف ز دفتر ثنایش نبود

 


[1] ۔ بحار الانوار:ج۲۱ ص۲۲۷، تفسیر امام حسن عسکری علیہ السلام:١٥٢

[2] ۔ بحار الانوار:ج١٠٢ص١٦٤، مصباح الزائر:٢٣٩

 

 

    ملاحظہ کریں : 2035
    آج کے وزٹر : 61132
    کل کے وزٹر : 97153
    تمام وزٹر کی تعداد : 131786528
    تمام وزٹر کی تعداد : 91397658