امام علی علیه السلام اور عصرِ ظهور
كيمياگرى
فہرستِ ابواب 88
متنِ باب
كيمياگرى
معیشت کی بحث کے آخر میں یہ مناسب ہوگا کہ کیمیا اور کیمیاگری کا ذکر کیا جائے۔ اگرچہ تاریخ میں کچھ افراد کیمیا حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہے اور اب بھی اس کے لئے کوشاں ہیں ، لیکن چونکہ زمانۂ ظہور میں لوگ مال و دولت کی کثرت اور زیادہ سے زیادہ مال جمع کرنے کے پیچھے نہیں بھاگیں گے ، اس لئے وہ کیمیا اور کیمیاگری کو اہمیت نہیں دیں گے۔ اب ہم جو روایت بیان کریں گے ، وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ماضی میں بھی اولیاء خدا کی نظر میں کیمیا اور کیمیاگری کی کوئی قدر و قیمت نہیں تھی۔
جناب فِضّه سے منقول ایک مشہور روایت سے یہ استفادہ کیا جاتا ہے کہ جب وہ امیرالمؤمنین حضرت امام علی علیہ السلام کے گھرانے میں آئیں تو وہ کیمیا کا علم رکھتی تھیں، لیکن وہ اس فن کی ماہر نہیں تھیں۔ اگرچہ بعد میں جب ان پر حضرت کی نظرِ کرم ہوئی اور کیمیا کا اثر ظاہر ہوا تو وہ ایسے روحانی مقام پر فائز ہو گئیں کہ اُن کی پاکیزگی خود اکسیرِ اعظم بن گئی۔
برسی نے اپنی کتاب «مشارق الأنوار» میں اور علامہ مجلسی نے «بحار الأنوار» میں یہ روایت نقل کی ہے کہ فِضّه ہندوستان کے بادشاہ کی بیٹی تھیں، اور جب لوگ انہیں اسیر کرنا چاہتے تھے تو انہوں نے اپنے ساتھ تھوڑا سا اکسیر رکھ لیا۔ جب وہ حضرت فاطمہ زہرا سلاماللهعلیها کے گھر آئیں اور گھر کو دیکھا تو وہاں تلوار، زرہ اور ایک چکی کے سوا کچھ نہ پایا۔ چنانچہ انہوں نے تھوڑا سا پیتل لیا اور اس پر وہ اکسیر استعمال کیا تو وہ سونا بن گیا اور آپ نے وہ سونا حضرت علی علیہ السلام کی خدمت میں رکھ دیا۔ حضرت نے جب اسے دیکھا تو فرمایا:
أحسنت يا فضّة؛ ولكن لو أذّبت الجسد لكان الصّنع أعلى والقيمة أعلى.
اگر تم نے پیتل کو پگھلا کر (اکسیر کے ساتھ) استعمال کیا ہوتا، تو یقیناً اس کی ساخت بہتر (یا اس کا رنگ زیادہ اعلیٰ ہوتا) اور اس کی قیمت زیادہ ہوتی۔
فضّه نے عرض كیا:
يا سيّدي؛ أتعرف هذا العلم؟
یعنی اے میرے سید و سردار! کیا آپ اس علم سے آگاه هیں ؟
امیر المؤمنین علیہ السلام نے امام حسن علیه السلام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا :
وهذا الطفل يعرفه.
یہ بچہ بھی یہ علم جانتا ہے
آپ نے وہ سونا لیا اور امام حسن علیہ السلام کے پاس لائے اور امام حسن علیہ السلام نے بھی اپنے والد بزرگوار کی طرح کہا۔ پھر حضرت امیر المؤمنینعلیہ السلام نے فرمایا:
ہم اس سے بڑی چیز بھی جانتے ہیں۔
پھر آپ نے اپنے دست مبارک کی طرف اشارہ کیا۔ فضہ نے دیکھا تو سونے کی سلاخیں اور زمین کے خزانے بھرے ہوئے تھے۔ امام نے فرمایا:
اے فضہ ! اس سونے کو چھوڑ دو جو اس کی اپنی جنس سے بنایا گیا ہے۔
چنانچہ وہ اسے رکھ کر چلی گئیں ۔[1]
علم کیمیا کے دوسرے نام بھی ہیں جیسے اکسیر وغیرہ ۔ اکسیر وہ نام ہے جو جابر نے ایک بسیط مادہ کو دیا تھا۔ ایک ایسا مادہ جو کم قیمت والی معدنیات کو زیادہ قیمت والی معدنیات میں تبدیل کرنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے، اور یہ اکسیر دراصل ایک ایسا مادہ ہے جو ایک رابطہ اور واسطہ کا کردار ادا کرتا ہے، اور کیمیا دان اس اکسیر کی تھوڑی سی مقدار کم قیمت معدنیات میں شامل کرکے ان میں عجیب تبدیلیاں پیدا کرتے ہیں ۔ معدنیات میں تبدیلیاں پیدا کرنے والے اس علم کو علم صنعت بھی کہا جاتا ہے اور یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ علم امیر المؤمنین حضرت امام علی علیہ السلام کی میراث ہے ۔ آپ فرماتے ہیں :
خذ الفرّار والطلقا وشيئا يشبه البرقا
فان احسنت مزجهما ملكت الغرب والشرقا
بجلی سے مشابہہ چیز میں کچھ فرّار اور طلق ملائیں اور اگر آپ اسے مخلوط کرنے میں ضروری دقّت کریں تو آپ مغرب اور مشرق کے مالک بن جائیں گے (یہ اس بات کا کنایہ ہے کہ آپ بہت امیر ہو جائیں گے)۔
فرّار يعنى جیوه یا پارہ (Mercury) اور طلق يعنى نشادر اور بجلی کی مانند چیز وہی كبريت احمر ہے کہ جسے جابر نے اكسير کا نام دیا ہے ۔اور اگر کوئی ان تینوں کو صحیح طریقہ سے مخلوط کرے تو اس سے ایک قیمتی جنس حاصل ہو گی۔
جابر بن حیان کے خیال میں حیرت انگیز اکسیر ایک ایسا فارمولہ ہے کہ جس پر عمل کرنے سے یہ پگھلا ہوا مادہ حاصل ہو جاتا ہے اور اس اکسیر کی نفوذ پذیری اتنی زیادہ ہے کہ اس کی تھوڑی سی مقدار سے اچھے نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر کوئی ایک کم قیمت دھات لے اور اسی دھات کے وزن میں اس کا ایک لاکھویں حصے کا اضافہ کر کے تو اس اکسیر کی قدر کو کم قیمت معدن سے اعلیٰ قیمت کے معدن میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، اور یہ اکسیر وہی کبریت احمر (یعنی سرخ گندھک ) ہے، جو بہت نایاب ہے۔[2]
جیسا کہ ہم نے کہا ہے کہ اہلبیت علیہم السلام اس علم کی طرف کوئی توجہ نہیں کی، لیکن ظہور کے زمانے دولت کی اتنی فراوانی ہو گی کہ کوئی کیمیاگری کو تلاش نہیں کرے گا۔
[1] ۔ وسيلة النجاة در شرح دعاى سمات:۱۲۸.
[2] ۔ شگفتی ها و اعجازهای علمی در سخنان امام علی علیه السلام: ۱۰۵.