امام علی علیه السلام اور عصرِ ظهور

سنہ ۱۹۸۰ ء میں شمالی ممالک

34
فہرستِ ابواب 88

متنِ باب

سنہ ۱۹۸۰ ء میں شمالی ممالک

دنیا کے تیسرے درجے کے ممالک کا چوتھائی حصہ تشکیل دینے والے شمالی ممالک سنہ ۱۹۸۰ ءمیں دنیا کی ۸۰ ٪ مجموعی پیداوار پر قابض تھے۔ جنوبی ممالک میں دنیا کی تین چوتھائی آبادی دنیا کی صرف۲۰ ٪ آمدنی کما رہی تھی۔سنہ ۱۹۸۰ ءسے دنیا مزید غیر مساوی ہو گئی ۔ تیسری دنیا استعماری تجربات کے سبب قرض لینے، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے معاملات میں ہمیشہ مغرب پر انحصار کرتی رہی ہے۔ چند سالوں کے دوران جنوبی ممالک سے شمالی ممالک کی طرف سرمایہ منتقل ہوا ہے۔ صرف سنہ ۱۹۸۵ء میں ۷۴ ارب ڈالر کا سرمایہ تیسری دنیا سے قرض کی ادائیگی کے طور پر شمالی ممالک کی طرف منتقل ہوا ہے۔

اس دوران تیسری دنیا نے صرف سنہ ۱۹۹۰ ء میں ۴۱ ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ حاصل کیا، جو ۱۱۴ ارب ڈالر کی صورت میں واپس کرنا تھا۔ اگر ہم اس سرمایہ کو بھی شامل کریں، جو تیسری دنیا اور مغربی ایشیا کے ممالک سے ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سود کے ذریعے شمالی ممالک کو منتقل ہوا ہے تو صرف سنہ ۱۹۸۵ ءمیں ۲۳۰ سے ۲۴۰ ارب ڈالر کا سرمایہ تیسری دنیا سے خارج ہو چکا ہے۔ اور اگر ہم اس رقم کو بھی شامل کریں جو اشیاء کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے تیسری دنیا نے کھوئی ہے تو Economist کے اندازہ  کے مطابق تیسری دنیا نے صرف ایک سال کے دوران ۳۰۰ ارب ڈالر کا سرمایہ کھو دیا ہے۔

سال ۱۹۸۶ء میں تیل اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے سبب سنہ ۱۹۸۵ ءسے بھی بدتر حالات تھے۔ سنہ ۱۹۸۶ ءمیں ایک اندازے کے مطابق مجموعی خسارہ ۳۰۰ سے ۴۰۰ ارب ڈالر تھا۔ بڑے پیمانے پر سرمایہ کی اس نقل و حرکت کو سامنے رکھتے ہوئے یہ کہا جائے کہ شمالی ممالک بلا عوض مدد کرتے ہیں، تو یہ محض ایک مذاق ہو گا۔ جنوبی ممالک سے شمال کی طرف جانے والا یہ سرمایہ ایک سمندر  ہے اور  شمالی ممالک کی تمام امداد ایک معمولی قطرہ سے بھی کم ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ بلاعوض امداد ہمیشہ مشروط ہوتی ہے۔[1]

[1] ۔ بحران علم مدرن: ۳۳.