امام علی علیه السلام اور عصرِ ظهور

دنیا کے وسائل کی غیر مساوی تقسیم اور کنٹرول

32
فہرستِ ابواب 88

متنِ باب

دنیا کے وسائل کی غیر مساوی تقسیم اور کنٹرول

حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور کے زمانےمیں لوگوں کے درمیان دنیا کے وسائل کی تقسیم برابری کی بنیاد پر ہوگی، اور افراد کے درمیان کسی قسم کا امتیاز روا نہیں رکھا جائے گا۔یہ  موجودہ معاشرے پر مسلط طبقاتی فاصلوں کو ختم کرنے کا ایک سبب ہے۔فی الحال قدرتی وسائل کے نکالنے اور استعمال میں سخت عدم مساوات پائی جاتی ہے۔ دنیا کے ۸۰ فیصد قدرتی وسائل ترقی یافتہ ممالک استعمال کرتے ہیں، جب کہ صرف ۲۰ فیصد وسائل تیسری دنیا کے ممالک کو میسر آتے ہیں۔

قدرتی وسائل کی اس غیر  منصفانہ اور غیرمساوی تقسیم کی وجہ سے تیار شدہ اشیاء کا معیار بھی متعین ہوتا ہے۔ امیر ممالک کے بازاروں کے لئے مصنوعات تیار کرنے کی خاطر پیچیدہ ٹیکنالوجی ایجاد کی گئی ہیں، تاکہ اعلیٰ معیار کی اشیاء جیسے: ویڈیو کیمرے، ہارڈ ڈرائیو، کمپیوٹر، گاڑیاں اور خدمات جیسے: جدید طبی سہولیات، بیرونِ ملک سفر اور حتیٰ کہ ٹیکس سے مستثنیٰ قانونی پروگرام فراہم کئے جا سکیں۔

دنیا کی مجموعی قومی پیداوار کا ایک بہت بڑا حصہ انہی اجناس اور سرمایہ دارانہ اشیاء یا   ضروری اشیاء  کی پیداوار کے لئے ٹیکنالوجی پر خرچ ہوتا ہے؛  جب کہ تیسری دنیا کے لوگ دنیا کے قدرتی وسائل کا صرف ۲۰ فیصداستعمال کرتے ہیں ۔ چونکہ قومی آمدنی بھی غیر مساوی طور پر تقسیم ہوئی ہے، اس لئے ان وسائل کا بڑا حصہ بھی انہی صارف اشیاء کی پیداوار پر خرچ ہوتا ہے جو ترقی یافتہ ممالک میں استعمال ہوتی ہیں یا ایسے سرمایہ دارانہ ٹیکنالوجی کی درآمد پر خرچ کیا جاتا ہے جو امیر طبقے کی صارف اشیاء کی پیداوار کے لئے مخصوص ہیں۔

لہٰذا دنیا کے وسائل کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ ایسی اشیاء کی پیداوار کے لئے استعمال ہوتا ہے جو تیسری دنیا کے غریب اکثریتی لوگوں کی بقاء کے لئے ضروری ہیں یا ایسی اشیاء کی پیداوار کے لئے ضروری ہیں جو کمزور کسانوں، چھوٹے صنعت کاروں اور چھوٹے تاجروں کے استعمال میں آتی ہیں۔[1]

[1] ۔ بحران علم مدرن: ۳۲.