امام علی علیه السلام اور عصرِ ظهور

بڑی چوریوں کا خاتمہ

32
فہرستِ ابواب 88

متنِ باب

بڑی چوریوں کا خاتمہ

فقر و ناداری کے اہم اسباب میں سے ایک سبب طاقتور افراد کی بڑی بڑی چوریاں ہیں، اور ان چوریوں کا خاتمہ دنیا کی معیشت کو فروغ  دینے کے اہم اسباب میں سے ایک ہے۔ اس وقت چوری اور ڈاکہ زنی کے لئے قرآن کی آیات سے دلیل پیش نہیں کی جاتی ۔ اب اس واقعے پر توجہ کریں:

کچھ معتبر کتابوں میں ذکر ہوا ہے کہ ایک ڈاکو نے راستے میں ایک قاضی کو روک لیا اور کہا: کپڑے اتار دو اور تمہارے پاس مال  اور لباس میں سے جو کچھ بھی  ہے، وہ مجھے دے دو۔

قاضی نے پوچھا: تم کون ہو؟

ڈاکو نے کہا: میں چور ہوں۔

قاضی نے کہا: تمہیں خدا کا خوف نہیں ہے؟

ڈاکو نے جواب دیا: اگر مجھے خدا کا خوف نہ ہوتا تو سب سے پہلے تمہیں قتل کرتا اور بعد میں تمہارا مال لے جاتا۔

قاضی نے کہا: تمہیں شرم و حیا نہیں آتی، حالانکہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم  نے فرمایا ہے :Bottom of Form الحياء من الإيمان؛ یعنی حياء  ایمان کا حصہ ہے ۔

ڈاکو نے کہا: پيغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم  نے یہ بھی فرمایا ہے : الحياء مانع ‏الرزق؛ يعنى حياء مانع رزق  ہے۔

قاضى نے کہا: استغفر الله ربّي وأتوب إليه، میں نے کیا گناہ کیا تھا کہ میں اس چور کے ہاتھوں پھنس گیا؟

ڈاکونے کہا: لا حول ولا قوّة إلاّ بالله، میں نے کیا گناہ کیا ہے کہ یہ بدکردار موٹے پیٹ والا میرے ہاتھ لگا ہے؟

قاضی نے کہا: تم چوری کیوں کرتے ہو، حالانکہ خداوند عالم نے فرمایا ہے: رِزْقُكُمْ وَفِي السَّمَاءِ وَمَا تُوعَدُونَ۔ [1] يعنى تمہارا رزق آسمان میں ہے اور وہ چیز بھی جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے۔

ڈاکو نے کہا : خدا نے یہ بھی فرمایا ہے : نَحْنُ قَسَمْنَا بَيْنَهُمْ مَعِيشَتَهُمْ۔ [2] ہم نے لوگوں کے درمیان ان کی روزی تقسیم کر دی ہے۔

قاضی نے کہا: میں معافی چاہتا ہوں، میں نے غلطی کی کہ نامناسب وقت پر گھر سے باہر نکل آیا۔ ڈاکو نے کہا: کیا تم نجوم کے بارے میں نہیں جانتے؟

قاضی نے کہا: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا ہے کہ جو کوئی منجم پر ایمان لاتا ہے وہ خدا کا کافر ہے۔

ڈاکو نے کہا: خود خدا نے فرمایا ہے: وَبِالنَّجْمِ هُمْ يَهْتَدُونَ۔ [3]وہ ستاروں کے ذریعے راستہ معلوم کرتے ہیں۔

قاضى نے کہا:تم اپنے گھر جاؤ ، تمہاری روزی پہنچ جائے گی، لوگوں کو تکلیف نہ دو۔

 ڈاکو نے کہا: میں نے آج رات چوری کرنے کے لئے قرآن سے فال نکالی  تو یہ آیت آئی ہے:لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَعَىٰ ‏۔ [4]  اور انسان کے لئے صرف وہی ہے جس کے لئے اس نے کوشش کی ہے۔

قاضى نے کہا : مجھے تکلیف نہ دو ، کیونکہ پيغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا ہے: العلماء ورثة الأنبياء؛ علماء انبياء کے وارث ہیں ،اور ہر کسی پر ان کا احترام کرنا لازم ہے ۔

ڈاکو نے کہا : میرے پاس بھی پيغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم  سے  ارث  ہے اور آپ نے فرمایا ہے: أهلُ القرآن أهلُ الله ۔اهل قرآن اور قاری، اهل خدا  ہیں  اور مجھے قرائت سبعہ یاد ہیں ۔

اس ڈاکو نے بہت سی احادیث اور آیات قرآنی کو بطور شاہد پیش کیا، اور بے چارہ قاضى کے سارے کپڑے اور پیسے  لوٹنے کے بعد کہنے لگا: اب یہ امن کا راستہ ہے، آپ تشریف لے جا سکتے ہیں، فی امان الله۔

ڈاکوؤں کا اپنے باطل مطالب کے لئے قرآن اور حدیث  کو شاہد  لانا، بالکل ایسے ہی ہے جیسے کوئی خود اس چور کو بطور شاہد لائے ۔[5]

[1] ۔ سورۂ ذاریات ، آیت : ۲۲. قرآن میں یہ آیت اس طرح ہے: وَفِي السَّمَاءِ رِزْقُكُمْ وَمَا تُوعَدُونَ  .

[2] ۔ سورۂ زخرف ، آیت : ۳۲.

[3] ۔ سورۂ  نحل، آیت :۱۶.

[4] ۔ سورۂ  نجم ، آیت  : ۳۹.

[5] ۔ كشكول امامت: ۱/ ۱۱۰.