حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
ہر مؤمنہ پر حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کا وجوب

 

 

ہر مؤمنہ پر حضرت امام حسین علیہ السلام

کی زیارت کا وجوب

 

حضرت امام حسین  علیہ السلام کی زیارت کا وجوب صرف مردوں سے ہی مخصوص نہیں  ہے بلکہ آپ کی زیارت مؤمنہ عورتوں پر بھی واجب ہے ۔ اور زرارہ نے امام محمد باقر علیہ السلام یا امام جعفر صادق علیہ السلام سے جو روایت نقل کی ہے ، وہ اس پر دلالت کرتی ہے  کہ آپ نے فرمایا :

يا زرارة ما في الأرض مؤمنة إلاّ وقد وجب عليها أن تسعد فاطمة صلّى اللَّه عليها في زيارة الحسين ‏عليه السلام . [1]

اے زرارہ ! روئے زمین پر کوئی ایسی با ایمان عورت (مؤمنہ) نہیں ہے  مگر یہ کہ اس پر واجب ہے کہ وہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے بارے میں حضرت فاطمہ علیہا السلام کی مدد کرے ۔

یہ روایت صراحت رکھتی  ہے کہ با ایمان عورتوں  کی زیارت کی کیفیت یہ ہونی چاہئے کہ اس سے سیدۃ نساء العالمین حضرت فاطمۂ زہراء سلام اللہ علیہا کی نصرت اور مدد ہو ۔ پس مؤمنہ عورتوں پر واجب ہے کہ ان کی زیارت ایسی نہ ہو کہ جو جناب سیدۂ طاہرہ سلام اللہ علیہا کے غضب کا باعث بنے ۔

نیز حضرت امام حسین  عليه السلام کی زیارت کا وجوب صرف انہیں عورتوں سے مخصوص نہیں ہے  جو کربلا کے قریب رہتی ہوں ، بلکہ یہ روایت عام ہے اور سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت ان با ایمان عورتوں  پر بھی واجب ہے کہ جو دنیا کے دور دراز کے علاقوں میں رہتی ہوں ۔ پس ان پر بھی حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کی زیارت واجب ہے، مگر یہ کہ کوئی ایسی مجبوری یا عذر ہو کہ جس کی وجہ سے وہ زیارت کے لئے نہ آ سکیں ۔



[1] ۔ الأصول الستة عشر (ط - دار الشبستري) : ۱۲۳ .

 

    ملاحظہ کریں : 1829
    آج کے وزٹر : 37147
    کل کے وزٹر : 49009
    تمام وزٹر کی تعداد : 129079435
    تمام وزٹر کی تعداد : 89629725