حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کی زیارت کا وجوب

حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کی زیارت کا وجوب

۱ ۔ شیخ مفید علیہ الرحمۃ نے  کتاب « المزار » میں محمد بن مسلم سے اور انہوں نے حضرت امام محمد باقر علیہ السلام سے روایت نقل کی ہے کہ آپ نے فرمایا :

’’مروا شيعتنا بزيارة قبر الحسين بن عليّ‏ عليه السلام فإنّ إتيانه مفترضٌ على كلِّ مؤمن يقرّ للحسين‏ عليه السلام بالإمامة من اللَّه عزّوجلّ‘‘.‏

« ہمارے شیعوں کو حسین بن علی علیہ السلام کی قبر کی زیارت کے لئے جانے کا حکم دو ؛ کیونکہ امام حسین علیہ السلام کی قبر کی زیارت کرنا ہر اس مؤمن پر واجب ہے کہ جو  آپ کو خداوند عزّ وجل کی جانب سے عطا کردہ امامت کا اقرار کرتا ہو »۔

۲ ۔ نیز شیخ مفید علیہ الرحمۃ نے کتاب « المزار » میں ہی عبد الرحمن بن کثیر  سے اور انہوں نے حضرت امام صادق علیہ السلام سے نقل کیا ہے کہ آپ نے فرمایا  :

’’ لو أنَّ أحدكم حجّ دهره ثمّ لم يزر الحسين بن عليّ‏عليه السلام لكان تاركاً حقّاً من حقوق (اللَّه و حقوق) رسول اللَّه‏ صلى الله عليه وآله و سلم لأنّ حقّ الحسين‏ عليه السلام فريضةٌ من اللَّه عزّوَجلّ واجبة على كلّ ‏مسلم. ‘‘.‏[1]

« اگر تم میں سے کوئی شخص اپنی پوری زندگی حج بجا لائے  ، لیکن امام حسین بن علی علیہ السلام کی زیارت نہ کرے تو اس نے خدا (اور ) رسول خدا ( صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم )کے حقوق میں سے ایک حق کو ترک کیا ؛ کیونکہ امام حسین علیہ السلام کا حق فریضۂ الٰہی ہے اور ہر مسلمان پر واجب ہے »۔

 


[1] ۔ مزار مفيد : ۲۶ ، كامل الزيارات : ۲۳۷ ح ۵ ، وسائل الشیعۃ: ۳۴۶/۱۰ ح ۳ ، بحار الأنوار : ۱۰۱ / ۳ ، ح ۱۰.

 

    ملاحظہ کریں : 1829
    آج کے وزٹر : 26854
    کل کے وزٹر : 49009
    تمام وزٹر کی تعداد : 129058849
    تمام وزٹر کی تعداد : 89619432