حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
مقدمہ

مقدمہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الحمد للَّه ربّ العالمين وصلّى اللَّه على سيّدنا محمّد خاتم الأنبياء والمرسلين‏ وعلى آله الطيّبين الطاهرين سيّما على خاتمهم وقائمهم، صاحب الدعوة النبويّة، والصولة الحيدريّة، والعصمة الفاطميّة، والحلم الحسنيّة، والشجاعة الحسينيّة، والغيرة العبّاسيّة، والعبادة السجّاديّة، والمآثر الباقريّة، والآثار الجعفريّة، والعلوم‏ الكاظميّة، والحجج الرضويّة، والجود التقويّة، والنقاوة النقويّة، والهيبة العسكريّة، والغيبة الإلهيّة، القائم بالحقّ، والدّاعي إلى الصدق المطلق، كلمة اللَّه وأمان اللَّه وحجّة اللَّه، الغالب بأمر اللَّه والذّابّ عن حرم اللَّه، إمام السرّ والعَلَن، رافع الكرب والمِحَن،صاحب الجود والمنن، الإمام بالحقّ أبي القاسم الحجة بن الحسن المهدي صاحب‏العصر والزّمان وخليفة اللَّه على الإنس والجانّ.

أمّا بعد ! یہ مجموعہ ہماری کتاب «الصحيفة الحسينية الكاملة» سے مأخوذ ہے کہ جو ہمارے آقا و مولا حضرت امام ابا عبد اللَّه الحسين‏عليه السلام سے منقول نمازوں ، دعاؤں اور زیارات ، یا ائمہ اطہار علیہم الصلاۃ و السلام سے منقول سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی نمازوں ، دعاؤں اور زیارات پر مشتمل ہے ۔ اور اس کے ضمن میں ہمارے  آقا و مولا حضرت ابا الفضل العباس علیہ الصلاۃ و السلام کی زیارات بھی ذکر ہوئی ہیں  ۔

ہم اس کتاب کے مقدمہ میں کچھ اہم روایات بھی ذکر کریں گے کہ جن میں ہمارے مولا سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے وجوب ، آپ کی زیارت کے ثواب اور آپ کی زیارت میں تأخیر  کرنے کے عدم جواز کو بیان کیا گیا ہے ۔ نیز ائمہ اطہار علیہم السلام سے آپ پر گریہ و بکاء اور عزاداری کرنے کے بارے میں وارد ہونے والی بعض روایات کو بھی ذکر کیا گیا ہے ۔نیز روایات کی توضیح میں بیان ہونے والے ضروری مطالب کو بھی ذکر کیا گیا ہے  ۔

 خداوند متعال سے دعا گو ہیں کہ خدا ہماری اس ناچیز کاوش کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت عطا فرمائے اور ہمیں اس دن اس کا فائدہ پہنچائے  کہ جس دن قلب سلیم کے علاوہ نہ تو مال و دولت فائدہ پہنچائے گی اور نہ ہی اولاد ؛ «يَوْمَ لا يَنْفَعُ مالٌ وَ لا بَنُونَ * إِلاّ مَنْ أَتَى الله بِقَلْبٍ سَليمٍ  »۔ [1]


[1] ۔ سورۂ الشعراء ، آیت : ۸۸ اور ۸۹

 

    ملاحظہ کریں : 1789
    آج کے وزٹر : 27934
    کل کے وزٹر : 21751
    تمام وزٹر کی تعداد : 128963032
    تمام وزٹر کی تعداد : 89571504