حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
ہر عید کے دن امام حسین علیہ السلام کی زیات کا مستحب مؤکد ہونا
ہر عید کے دن امام حسین علیہ السلام
 کی زیات کا مستحب مؤکد ہونا

1- بشير دهّان  نے حضرت امام صادق علیہ السلام سے نقل کیا ہے کہ آپ نے ایک حدیث کے ضمن میں فرمایا :

من أتى قبرالحسين‏عليه السلام عارفاً بحقّه في يوم عيد كتبت له ألف حجّة وألف عمرة مبرورات‏متقبلات، وألف غزوة مع نبيّ مرسل أو إمام عادل ۔[1]

جو شخص امام حسین علیہ السلام کے حق کی معرفت کے ساتھ عید کے دن آپ کی زیارت سے شرفیاب ہو  تو اس کے لئے ہزار مقبول حج اور ہزار مقبول عمرے اور پیغمبر مرسل یا عادل امام کے ساتھ جہاد کرنے کا ثواب لکھا جائے گا ۔

2- بشير دهّان نے امام صادق علیہ السلام سے روایت نقل کی ہے کہ آپ نے ایک حدیث کے ضمن میں فرمایا :

’’ أيّما مؤمن أتى قبرالحسين‏ عليه السلام في يوم عيد كتب اللَّه له مائة حجّة، ومائة عمرة، ومائة غزوة مع نبي‏مُرسلٍ أو إمام عادل ‘‘[2]

جو مؤمن بھی عید  کے دن امام حسین علیہ السلام کی قبر کی زیارت سے مشرف ہو ، خداوند اس کے لئے سو حج ، سو عمرے اور نبی مرسل یا عادل امام کے ساتھ سو  جہاد کا ثواب لکھے گا ۔

3- حسن بن سعيد کہتے ہیں کہ میں نے امام صادق علیہ السلام سے امام حسین علیہ السلام کی قبر کی زیارت کرنے والے کے بارے میں پوچھا تو آپ نے فرمایا :

من زار قبر الحسين بن عليّ‏عليهما السلام في غير يوم عيد كتب له ثلاث وثلاثون عمرة ومائة غزوة، ومن زاره في يوم عيد كتبت له مائة حجّة، ومائة عمرة،ومائة غزوة مع نبيّ مرسل أو إمام عادل ۔[3]

جو شخص حسین بن علی علیہما السلام کی عید کے علاوہ کسی اور دن زیارت کرے  تو اس کے لئے تینتیس عمروں اور سو غزوات کا ثواب لکھا جائے گا  اور جو عید کے دن زیارت کرے تو اس کے لئے سو حج ، سو عمرے اور پیغمبر مرسل یا عادل امام کے ہمراہ سو غزوات کرنے کا ثواب لکھا جائے گا۔



[1] ۔ نور العین : ۳۸۲

[2] ۔ كامل الزيارات: 316، نورالعين: 382

[3] ۔ فضل زيارة الحسين‏عليه السلام. حسن بن سعيد سے حسن بن سعيد بجليّ احمسيّ کوفی مراد ہیں نہ کہ اہوازی کیونکہ یہ امام رضا علیہ السلام کے اصحاب میں سے ہیں اور انہوں نے حضرت  امام صادق علیہ السلام سے ملاقات نہیں کی ۔ نور العین :۳۸۲

 

    ملاحظہ کریں : 1802
    آج کے وزٹر : 18807
    کل کے وزٹر : 89361
    تمام وزٹر کی تعداد : 129364707
    تمام وزٹر کی تعداد : 89862111