حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
توسّل تقرب الٰہی کا ذریعہ

توسّل تقرب الٰہی کا ذریعہ

اہلبیت عصمت و طہارت علیھم السلام سے توسّل خدا کی بارگاہ میں انسان کی آبرو میں اضافہ کرتاہے اور یہ خدا کے نزدیک تقرب کا ذریعہ ہے۔اسی لئے ہم بعض دعاؤں اور مناجات میں خدا وند کریم سے درخواست کرتے ہیں کہ اہلبیت علیھم السلام کے توسّل کی وجہ سے ہمیں اپنی بارگاہ میں آبرومند قرار دے اور اپنا مقام قرب عطا فرما۔

حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی مناجات انجیلیہ میں آیا ہے:

''أَللّٰھُمَّ فَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَ أَہْلِ بِیْتِہِ الطّٰاہِرِیْنَ وَ اجْعَلْنِْ بِحُبِّھِمْ یَوْمَ الْعَرْضِ عَلَیْکَ نَبِیْھاً وَ مِنَ الْاَنْجٰاسِ وَ الْاَرْجٰاسِ نَزِیْھاً وَ بِالتَّوَسُّلِ بِھِمْ اِلَیْکَ مُقَرَّباً وَجِیْھاً''([1])

خداوندا!اپنا درود اور رحمت محمدۖ اور ان کے پاک اہلبیت علیھم السلام پر نازل فرما اور مجھے ان سے محبت کی وجہ سے قیامت کے دن گرامی قرار دے اور نجاسات و پلیدیوں سے پاک رکھ اور ان سے توسّل کی وجہ سے اپنے نزدیک مقرّب اور آبرومند قرار دے۔

 


[1] ۔ بحار الانوار:ج٩٤ص١٦٨

 

    ملاحظہ کریں : 1955
    آج کے وزٹر : 80767
    کل کے وزٹر : 109822
    تمام وزٹر کی تعداد : 136695723
    تمام وزٹر کی تعداد : 94199936