حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
دعاؤں اور زیارات میں توسّل

دعاؤں اور زیارات میں توسّل

لوگوں نے اہلبیت  عصمت و طہارت علیھم السلام سے توسّل کے اس قدر نتائج دیکھے ہیں جو کہ ناقابل انکار ہیں ۔خاندان وحی علیھم السلام کے تمام محب  اپنی مشکلات  انہیں ہستیوں کے توسّل سے حل کرتے ہیں  نیز وہ دوسروں کی حاجات کے مستجاب ہونے کے  شاہد بھی ہیں ان کے توسّل سے ایسی مشکلیں حل ہو جاتی ہیں جن کا ہماری عقل کی محدویت کے اعتبار سے حل ہونا ممکن  نہیں ہوتا۔

اہلبیت اطہار  علیھم السلام سے توسّل کی اہمیت کی وجہ سے نہ صرف قرآن مجید اور خاندان وحی علیھم السلام کی روایات میں اس کا حکم کیاگیا ہے بلکہ عاؤں اور زیارتوں کے ضمن میں بھی ہمیں توسّل کی طرف دعوت دی گئی ہے۔اب اس کے دو نمونے ذکر کرنے پر اکتفا کرتے ہیں:

١۔ حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت میں عرض کرتے ہیں: 

''اَتَوَسَّلُ اِلَی اللّٰہِ بِکَ فِْحَوٰائِجِیْ مِنْ أَمْرِ آخِرَتِْ وَ دُْنْیٰاَ وَ بِکَ یَتَوَسَّلُ الْمُتَوَسِّلُوْنَ اِلَی اللّٰہِ فِ حَوٰائِجِھِمْ''([1]) 

میں اپنی تمام حاجتوں میںچاہے وہ دنیاوی ہوں یااخروی آپ کے وسیلہ سے خدا کی بارگاہ میں متوسل ہوتا ہوں اور خدا کی بارگاہ  میں متوسل ہونے والے سب کے سب اپنی حاجات میں آپ  کے وسیلہ سے ہی توسل کرتے ہیں۔

حضرت امام حسین علیہ السلام سے متوسّل ہونا اور آپ کے لئے گریہ و عزاداری کرنا سب لوگوں کے لئے ایک کھلا باب ہے حتی گناہوں سے آلودہ اور اپنے رفتار و کردار میں پشیمان افراد بھی حضرت امام حسین علیہ السلام کی طرف رخ کرسکتے ہیں کیونکہ آنحضرت تمام گناہگاروں کو بخشنے والے ہیں ۔یقین جانیں  کہ یہ مظلوم امام  سارے بے سہارا لوگوں کی دلجوئی و دلنوازی فرماتے ہیں۔

٢۔ روز عرفہ کے دن کی دعا میں پڑھتے ہیں:

''.....أَسْئَلُکَ بِحَقِّ مُحَمَّدٍ نَبِیِّکَ وَ آلِہِ الطّٰاھِرِیْنَ وَ اَتَوَسَّلُ اِلَیْکَ بِاْلآئِمَّةِ الَّذِیْنَ اِخْتَرْتَھُمْ لِسِرِّکَ وَ اطَّلَعْتَھُمْ عَلٰی وَحْیِکَ''([2])

خدایا! میں تجھ سے تیرے پیغمبر حضرت محمدۖ اور ان کی پاک آل کے حق سے سوال کرتا ہوں اور تجھ سے اس امام کے وسیلہ سے متوسّل ہوتا ہوں جسے تونے اپنے سرّ کے لئے منتخب کیا اور اسے اپنی وحی سے آگاہ کیا۔

مکتب اہلبیت علیھم السلام کے پیروکار نہ صرف ان بزرگ ہستیوں کوخدا کی بارگاہ میں اپنا وسیلہ اور شفیع قرار دیتے ہیں اور توسّلات کے ذریعے اہلبیت علیھم السلام کی توجہات اور عنایات حاصل کرتے ہیںبلکہ ان بزرگوں کے اسم سے متوسّل ہو کر ان کے نام کو خداکے تقرب کا وسیلہ سمجھتے ہیں۔

ہم حضرت امام رضا علیہ السلام کی زیارت میں پڑھتے ہیں:

''اَلسَّلاٰمُ عَلٰی مَنْ أَسْمٰائُھُمْ وَسِیْلَةُ السّٰائِلِیْنَ وَ ھَیٰاکِلُھُمْ أَمٰانُ الْمَخْلُوْقِیْنَ وَ حُجَجُھُمْ اِبْطٰالُ شُبَہِ الْمُلْحِدِیْنَ.....''([3])

ان پر سلام ہو جن کے اسماء سوال کرنے والوں کے لئے وسیلہ ہیں اور جن کا پیکر مخلوقین کے لئے امان ہے اور جن کا استدلال ملحدین کے شبہہ کو باطل کرنے والا ہے۔

اس بناء پر ان ہستیوں کے اسماء خدا کی بارگاہ میں تقرب کا ذریعہ ہیں اسی لئے محبان اہلبیت علیھم السلام خاندان نبوت علیھم السلام کی یاد میں برپا کی جانے والی مجالس میں انہیں کے اسماء کا ذکر کرتے ہیں اور اس کے ورد کے ذریعے اپنے قلوب کو منور کرتے ہیں۔ہمارے بزرگ نہ صرف ان معصوم ہستیوں کے اسماء سے مستفید ہوتے ہیں بلکہ ان کی درگاہ کی تربت سے بھی تبرّک کے طور پر استفادہ کرتے ہیں اور اپنے درد کا مداوا کرتے ہیں۔

مرحوم محدث قمی  لکھتے ہیں:مرحوم سید نعمت اللہ جزائری  اپنے زمانۂ تحصیل کے اوائل میں فقر کی وجہ سے مطالعہ کے لئے چراغ جلانے کی بھی استطاعت نہیں رکھتے تھے اسی لئے وہ چاند کی روشنی سے استفادہ کرتے تھے ۔چاند کی روشنی میں کثرت مطالعہ کی وجہ سے آپ کی آنکھیں کمزور ہو گئیں تھیں۔ وہ اپنی آنکھوں کے نور کے لئے حضرت امام حسین علیہ السلام اور عراق میں دوسرے آئمہ علیھم السلام کے روضوں کی خاک اپنی آنکھوں پر ملتے تھے جس کی برکت سے آپ کی انکھوں کا نور ٹھیک ہو گیا۔

اس کے بعد وہ لکھتے ہیں:جب بھی میری آنکھیں زیادہ لکھنے کی وجہ سے کمزور ہو جاتیں تو میں بھی آئمہ اطہار علیھم السلام کے حرم سے استفادہ کرتا ہوںاور کبھی اہلبیت عصمت طہارت علیھم السلام کی احادیث و روایات کو اپنی انکھوں سے لگاتا ہوں ۔الحمد اللہ میری آنکھوں کا نور بالکل ٹھیک ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ دنیا و آخرت میں میری آنکھیں انہیںکی برکتوں سے ہمیشہ روشن رہیں۔([4])

 

[1]۔ بحار الانوار:ج١٠١ص١٦٨

[2]۔ بحار الانوار:ج٩٨ص٢٣١

[3]۔ بحار الانوار:ج١٠١ص١٦٨

[4]۔ فوائد الرضویہ محدث قمی:٦٩٥

 

 

    ملاحظہ کریں : 1974
    آج کے وزٹر : 44465
    کل کے وزٹر : 97153
    تمام وزٹر کی تعداد : 131753216
    تمام وزٹر کی تعداد : 91380991