حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
ایک نکتہ کا تذکر

ایک نکتہ کا تذکر

اپنے اہداف کے مخالف اور نا امید افراد سے  ہمنشینی نہ کریں ان کے ساتھ بیٹھنے سے یأس وناامیدی ایجاد ہوتی ہے جو  اور آپ کے ارادہ و ہدف تک پہنچنے پر اثر انداز ہو گی ، اگر آپ ایسے افراد کے ساتھ بیٹھنے پر مجبور ہوں تو ان کو اپنے ارادہ  و ہدف سے آگاہ نہ کریں اور یہ راز اپنے دل میں مخفی رکھیں ۔

بعض لوگ دوسروں کا تمسخر و مذاق اڑانے سے ان کے مستقبل کو بدل دیتے ہیں اور وہ اپنی طرح  انہیں بھی عالی و عظیم اہداف تک پہنچنے سے مایوس کر دیتے ہیں اور ان کی کامیابی کی راہ میں روڑھے  اٹکاتے ہیں ۔ ایسے افراد آپ کی ترقی کی راہ میں رکا وٹ ہیں وہ چند کلمات کے ذریعہ آپ کو آپ کے اہداف و کا میابی سے منحرف کر سکتے ہیں ایسی صورت میں آپ کا یہ وظیفہ و ذمہ داری ہے کہ ایسے افراد کو پہچانیں اور ان کے زہر آلود کلمات سے دل سرد اور مسموم نہ ہوں ۔

 

 

    ملاحظہ کریں : 7374
    آج کے وزٹر : 69864
    کل کے وزٹر : 98667
    تمام وزٹر کی تعداد : 133961312
    تمام وزٹر کی تعداد : 92641856