حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
امام حسین علیہ السلام پر گریہ کرنے کی وجہ سے جناب ام البنین علیہا السلام کا نابینا ہو جانا

امام حسین علیہ السلام پر گریہ کرنے کی وجہ سے جناب ام البنین علیہا السلام کا نابینا ہو جانا

حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر آج تک انبیاء و اولیاء نے ہمارے مولا حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام پر گریہ کیا  اور آج سے صبح قیامت تک تمام اہل ایمان خواتین و حضرات گریہ کرتے رہیں گے ۔ ہم یہاں دو مورد بیان کرتے ہیں :

۱ ۔ ہمارے مولا صاحب العصر و الزمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف صبح و شام اپنے جد بزرگوار امام حسین علیہ السلام پر گریہ کرتے ہیں اور فرماتے ہیں :

... فلأندبنّك صباحاً ومساءً، ولأبكيّن لك بدل الدموع دماً... [1]

میں ہر صبح و شام تم پر آہ و نالہ کرتا ہوں اور آنسؤوں کی جگہ خون روتا ہوں ۔

۲ ۔ سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام پر کثرت سے گریہ کرنے والی مؤمنات میں سے ایک حضرت امام البنین علیہا السلام ہیں ، حالانکہ آپ کے بیٹے بھی کربلا کے شہداء میں سے ہیں کہ جن میں سے ایک قمر بنی ہاشم حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام ہیں ، لیکن آپ نے اپنے وقت کے امام حضرت امام حسین علیہ السلام سے شدت محبت اور اوج معرفت کی  وجہ سے اس قدر گریہ کیا کہ آپ کی آنکھوں کی بینائی چلی گئی ۔

کتاب ’’ امالی خمیسہ ‘‘ میں حضرت امام صادق علیہ السلام سے روایت نقل کی گئی ہے کہ آپ نے فرمایا :

... وكانت أمّ جعفر الكلابيّة تندب الحسين)عليه السلام( وتبكيه وقد كفّ بصرها، فكان مروان وهووال المدينة يجي‏ء متنكرا باللّيل حتى يقف فيسمع بكاءها وندبها. [2]

جناب جعفر کی والدہ(جو قبیلۂ کلابیہ سے ہیں ) نے امام حسین علیہ السلام پر اس قدر گریہ اور نالہ کیا کہ آپ کی آنکھیں نابینا ہو گئیں ۔ مدینہ کا والی مروان رات کو مخفیانہ طور پر آ  کر وہاں متوقف  ہوا کرتا تھا اور آپ کے گریہ و ندبہ کی آواز سنتا تھا ۔

یہ واقعہ جناب ام البنین علیہا السلام کے نزدیک امام حسین علیہ السلام کے مقام و مرتبہ کی معرفت کی شدت پر دلالت کرتا ہے ، کیونکہ آپ جانتی تھیں کہ امام حسین علیہ السلام کی شہادت کی عظمت دو امور کی وجہ سے ہے ۔ اولاً  آپ کی مصیبت کی شدت کی وجہ سے اور ثانیاً  آئندہ عالَم بلکہ تمام عوالم  میں آپ کی شہادت کے آثار کی وجہ سے۔ اس بناء پر  آپ نے سید الشہداء حضرت  امام حسین علیہ السلام پر اس قدر گریہ کیا کہ آپ کی آنکھیں نابینا ہو گئیں ۔

تمام زائرین اور عزاداروں پر یہ جاننا لازم ہے کہ  سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے مصائب پر گریہ  صرف آپ کی مصیبت کی شدت کی وجہ سے نہیں ہے  بلکہ اس کے علاوہ بھی اس آئندہ عالم بلکہ عوالم پر  ہونے والے فراوان آثار ہیں  کہ جو کائنات میں ظلم و ستم اور خیانت  کے تسلسل کا باعث بنا ہے  ۔ اس لئے جب  امام حسین علیہ السلام کے مصائب پر گریہ کرنے والا اس امر کی طرف توجہ کرے تو وہ یہ بات درک کرے گا کہ حضرت بقیۃ اللہ الأعظم عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف  کے ظہور کے بغیر اس  ظلم و ستم کا خاتمہ نہیں ہو گا  ، لہذا وہ امام عصر ارواحنا فداہ کے ظہور میں تعجیل کی دعا کرتا ہے ۔ یہ بہت ہی اہم نکتہ ہے  اسی لئے سینکڑوں زیارات اور دعاؤں امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور کے لئے دعا وارد ہوئی ہے ۔ ان دعاؤں کے بارے میں تفصیل طور پر جاننے کے لئے کتاب ’’ صحیفۂ مہدیہ ‘‘ کی طرف رجوع فرمائیں  کیونکہ یہ ایک ایسی نایاب اور گرانقدر کتاب ہے کہ جس میں حضرت صاحب العصر و الزمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور میں تعجیل کے لئے وارد ہونے والی تمام دعائیں موجود ہیں ۔



[1] ۔ بحار الأنوار: ۱۰۱/۲۳۸ اور 320.

[2] ۔   الأمالي الخميسية، شجري جرجاني: ۱/230.

 

    ملاحظہ کریں : 1742
    آج کے وزٹر : 2060
    کل کے وزٹر : 49009
    تمام وزٹر کی تعداد : 129009269
    تمام وزٹر کی تعداد : 89594639