حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
ریاض الجنۃ میں زمین کربلا کا کوکب دری کی طرح آشکار ہونا

ریاض الجنۃ میں زمین کربلا کا کوکب دری کی طرح آشکار ہونا

شیخ مفید اعلی اللہ مقامہ  نے ابو جارود اور انہوں نے حضرت علی بن الحسین علیہما السلام سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا :

اتخذ اللَّه أرض كربلاء حرماً امناً مباركاً قبل أن يخلق اللَّه أرض الكعبة ويتخذها حرماً بأربعة وعشرين ألف عام، وانه اذا زلزل اللَّه تبارك وتعالى الارض وسيّرها رفعت كما هي ‏بتربتها نورانيّة صافية، فجعلت في أفضل روضة من رياض الجنة وأفضل مسكن في ‏الجنّة لا يسكنها إلا النبيون والمرسلون - أو قال :  أولوالعزم من الرسل - وإنها لتزهر بين ‏رياض الجنّة كما يزهر الكوكب الدريّ بين الكواكب لأهل الأرض، يغشي نورها أبصار أهل ‏الجنّة جميعاً، وهي تنادي: أنا أرض اللَّه المقدّسة  الطيبة المباركة  الّتي تضمنت‏ سيّدالشهداء وسيّد شباب أهل الجنّة . [1]

خداوند تبارک و تعالیٰ نے کعبہ کی زمین کو خلق کرنے اور  اسے حرم قرار دینے سے چوبیس ہزار سال پہلے کربلا کی زمین کو حرم امن و مبارک قرار دیا اور جب وہ زلزلۂ عظیم  آئے گا اور خداوند تبارک و تعالیٰ زمین کو لرزائے  گا تو کربلا کی زمین کو اسی طرح اس کی نورانی و باصفا  تربت کے ساتھ اٹھائے گا اور جنت کے باغوں میں سے بہترین باغ میں قرار دے گا اور یہ جنت میں سب سے افضل مسکن ہو گا کہ جس میں صرف نبی ، رسول یا فرمایا  اولی العزم پیغمبر ہی ساکن ہوں گے ۔ اور یہ (زمین کربلا) جنت کے باغات میں اس طرح درخشاں ہو گی  کہ جس طرح ستاروں کے درمیان اہل زمین کے لئے کوکب دری خاص طور سے درخشاں ہوتا ہے  ۔ اور اس کا  نور تمام اہل جنت کی آنکھوں کو خیرہ کر دے گا ، اور یہ ندا دے گی : میں خدا کی مقدس ، پاک و پاکیزہ  اور مبارک زمین ہوں اور میں نے اپنے دامن میں سید الشہداء  اور جوانان جنت کے سردار کو لیا ہوا ہے ۔

ہم اس مبارک روایت سے یہ سمجھ  سکتے ہیں کہ  روئے زمین پر کربلا سب سے بہترین سر زمین ہے  بلکہ یہ جنت میں بھی سب سے اٖفضل مقام ہے ، کیونکہ خداوند متعال اسے زمین سے اٹھا کر جنت میں رکھے گا  کہ جس میں بہترین اولیائے الٰہی اور پیغمبر ساکن ہوں گے۔



[1]  ۔مزار مفيد : 23،  المزار الكبير : 337 .

 

    ملاحظہ کریں : 1774
    آج کے وزٹر : 32248
    کل کے وزٹر : 49009
    تمام وزٹر کی تعداد : 129069638
    تمام وزٹر کی تعداد : 89624827