حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی زیارت کو ترک کرنے والا

سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی زیارت کو ترک کرنے والا

۱ ۔ علی بن میمون کہتے ہیں : میں نے امام صادق علیہ السلام سے سنا کہ آپ نے فرمایا : 

لو أنّ أحدكم حجّ ألف حجّة، ثمّ لم يأت قبر الحسين بن علي‏عليهما السلام لكان قد ترك حقّاً من‏ حقوق اللَّه تعالى. وسئل عن ذلك .

اگر تم میں سے کوئی ہزار حج بجا لائے لیکن حسین بن علی علیہما السلام کی زیارت کے لئے نہ جائے  تو اس نے حقوق خدا میں سے ایک حق کو ترک کیا اور اس سے اس  بارے میں سوال کیا جائے گا ۔

پھر آپ نے فرمایا :

حقّ الحسين ‏عليه السلام مفروض على كلّ مسلم.[1]

امام حسین علیہ السلام کا حق ہر مسلمان پر واجب ہے ۔

جان لو ! حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کی زیارت ہر مسلمان مرد اور عورت پر واجب ہے ، مگر وہ کہ جو حقیقت میں کوئی عذر رکھتا ہو ۔ اور یہ نکتہ روایات میں بھی وارد ہوا ہے اور اگر کسی کے لئے نزدیک سے امام حسین علیہ السلام کی زیارت کرنا ممکن نہ ہو  تو لازم ہے کہ  وہ دور سے آپ کی زیارت کرے  لیکن زیارت کو ترک کرنا جائز نہیں ہے۔

اب ہم اس فصل کے آخر میں ایک اہم روایت ذکر کرتے ہیں کہ جس پر توجہ کرنا ضروری ہے :

مفضل نے حضرت امام صادق علیہ السلام سے روایت کی ہے کہ آپ  نے فرمایا :

تزورُون خير من أن لا تزورون ولا تزورون خير من أن تزورون  .

تم زیارت کرو ، یہ اس سے بہتر ہے کہ تم زیارت نہ کرو اور تم زیارت نہ کرو ، یہ اس سے بہتر ہے کہ تم زیارت کرو ۔

میں نے عرض کیا : آپ نے اپنے اس فرمان سے میری کمر توڑ دی ۔ امام صادق علیہ السلام نے فرمایا :

تاللَّه؛ إنّ أحدكم ليذهب إلى قبر أبيه كئيباً حزيناً، وتأتونه أنتم بالسُّفر، كلاّ حتّى ‏تأتونه شعثاً غبراً. [2]

خدا کی قسم ! تم میں سے کوئی افسردہ اور غمگین حالت میں اپنے باپ کی قبر کی زیارت کے لئے جاتا ہے ، لیکن امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لئے دسترخوان (وسائل) ساتھ لے کر جاتا ہے ۔ نہیں ! تمہاری زیارت اس وقت تک زیارت نہیں ہے کہ جب تک بال پریشان اور غبار آلود نہ ہوں ۔

لہذا ہم پر لازم ہے کہ ہم آداب زیارت پر خاص توجہ کریں  اور یہ جان لیں کہ اہل آسمان  امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے مشتاق ہیں  اور اپنے پروردگار سے آنحضرت کی زیارت کے لئے جانے کی اجازت طلب کرتے ہیں ۔ اس لئے ہر زائر پر لازم ہے کہ  اس توفیق پر خدا کا شکر ادا کرے ۔



[1]  ۔ كامل الزيارات: 357 ح 6 .   

[2]  ۔ كامل الزيارات : 250 ح 4 .

 

    ملاحظہ کریں : 1738
    آج کے وزٹر : 0
    کل کے وزٹر : 46614
    تمام وزٹر کی تعداد : 129000370
    تمام وزٹر کی تعداد : 89590184