حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
حیرت ہے ! کوئی شیعہ ہونے کا دعویدار ہو مگر امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لئے نہ جائے !

حیرت ہے ! کوئی شیعہ ہونے کا دعویدار ہو مگر امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لئے نہ  جائے !

۱ ۔ سلیمان بن خالد کہتے ہیں : میں نے امام صادق علیہ السلام سے سنا کہ آپ نے فرمایا :

عجباً لأقوام يزعمون انّهم شيعة لنا ويقال: ان أحدهم يمرّ به دهره ولا يأتي قبرالحسين‏ عليه السلام جفاء منه وتهاوناً وعجزاً وكسلاً، أما واللَّه لو يعلم ما فيه من الفضل ما تهاون ‏ولا كسل.

ان لوگوں پر تعجب ہے کہ جن کا یہ خیال ہے کہ وہ ہمارے شیعہ ہیں ۔ اور کہا جاتا ہے : ان میں سے ایک عمر گزار لیتا ہے لیکن امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لئے نہیں جاتا ۔ چاہے یہ جفا کی بناء پر ہو یا سستی کی بناء پر ، یا ناتوانی اور بیماری کی بناء پر ۔ کسی بھی حالت میں اگر وہ یہ جان لیتا کہ امام حسین علیہ السلام کی زیارت کی کیا فضیلت ہے  تو وہ ہرگز سستی و کاہلی نہ کرتا ۔

میں نے عرض کیا : میں آپ پر قربان جاؤں ! امام حسین علیہ السلام کی زیارت میں کیا فضیلت ہے ؟ امام صادق علیہ السلام نے فرمایا :

فضل وخير كثير، أمّا أوّل مايصيبه ان يغفر ما مضى من ذنوبه ويقال له: استأنف العمل . [1]

اس میں بڑی فضیلت اور خیر کثیر ہے ۔ اسے سب سے پہلے ملنے والا خیر یہ ہے کہ اس  کے گزشتہ گناہ بخش دیئے جاتے ہیں اور اس سے کہا جاتا ہے : تم نئے سرے سے اپنے کام کا آغاز کرو ۔

۲ ۔ عنبسہ بن مصعب نے  حضرت امام صادق علیہ السلام  سے روایت نقل کی ہے کہ آپ نے فرمایا :

من لم يأت قبر الحسين‏ عليه السلام حتّى يموت كان منتقص الدّين منتقص الإيمان وإذا دخل‏الجنّة كان دون المؤمنين فيها. [2]

جو امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لئے نہ جائے اور اس دنیا سے چلا جائے ، اور اگر وہ جنت میں چلا جائے تو اس کا مؤمنین سے نیچے کا مرتبہ ہو گا ۔

۳ ۔ محمد بن مسلم نے امام باقر علیہ السلام سے روایت نقل کی ہے کہ  آپ نے فرمایا :

من لم يأت قبر الحسين ‏عليه السلام من شيعتنا كان منتقص الإيمان، منتقص الدين، وإن دخل ‏الجنة كان دون المؤمنين في الجنة. . .[3]

ہمارے شیعوں میں سے جو شخص امام حسین علیہ السلام کی قبر کی زیارت کے لئے نہ جائے  تو اس کا دین و ایمان ناقص ہے  اور اگر وہ جنت میں چلا جائے تو  اس کا مقام و مرتبہ مؤمنین سے کمتر ہو گا ۔



[1]  ۔ كامل الزيارات: 488 ح8، بحار الأنوار : 101  / ۷ ح 2۸.

[2] ۔ مزار مفيد: 56، كامل الزيارات : 355 ح 2 .

[3] ۔ كامل الزيارات : 355 ح 1 .

 

    ملاحظہ کریں : 1735
    آج کے وزٹر : 19417
    کل کے وزٹر : 49009
    تمام وزٹر کی تعداد : 129043975
    تمام وزٹر کی تعداد : 89611995