حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
۱۶ ۔ سولہویں زیارت

(۱۶)

سولہویں زیارت

ابن قولویه رحمه الله نے کتاب ’’ کامل الزیارات‘‘ میں اپنی سند سے عامر بن جذاعہ سے  روایت کیا ہے کہ انہوں نے کہا :  میں نے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے سنا کہ آپ نے فرمایا: جب تم امام حسین علیہ السلام کی قبر مطہر کے پاس پہنچو تو کہو :

اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَابْنَ رَسُولِ اللهِ، اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا أَبَا عَبْدِاللهِ، لَعَنَ اللهُ‏ مَنْ قَتَلَكَ، وَلَعَنَ اللهُ مَنْ بَلَغَهُ ذَلِكَ فَرَضِيَ بِهِ، أَنَا إِلَى اللهِ مِنْهُمْ بَري‏ءٌ. [1]

اے فرزند رسول خدا آپ پر سلام ہو ، اے ابا عبد اللہ آپ پر سلام ہو ،  خدا اس پر لعنت کرے جس نے آپ کو قتل کیا،  اور خدا اس پر لعنت کرے جس تک آپ کے قتل کی خبر پہنچی اور وہ اس پر راضی ہوا ،  میں خدا کی جانب ؛ ان سے بیزار ہوں۔

 


[1] ۔ كامل الزيارات: 385 ح16.

    ملاحظہ کریں : 724
    آج کے وزٹر : 63684
    کل کے وزٹر : 84782
    تمام وزٹر کی تعداد : 134539869
    تمام وزٹر کی تعداد : 93026216