حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
۱۵ ۔ پندرہویں زیارت

(۱۵)

پندرہویں زیارت

ابن قولویه رحمه الله نے کتاب ’’ کامل الزیارات‘‘ میں اپنی سند سے بیّاع سابری سے روایت کیا ہے کہ انہوں نے کہا : میں نے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے سنا کہ آپ نے فرمایا :جو شخص امام حسین علیہ السلام کی قبر مطہر کی زیارت کے لئے جائے تو خداوند متعال  اس کے لئے ایک حج اور ایک عمرہ ، یا ایک عمرہ اور ایک حج کا ثواب لکھے گا ۔

میں نے عرض کی: جب میں امام حسین علیہ السلام کی قبر مطہر کی زیارت سے شرفیاب ہوں تو کیا کہوں؟  امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : تم یوں کہو :

اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا أَبَا عَبْدِاللهِ، اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَابْنَ رَسُولِ اللهِ، اَلسَّلاَمُ ‏عَلَيْكَ يَوْمَ وُلِدْتَ، وَيَوْمَ تَمُوتُ، وَيَوْمَ تُبْعَثُ حَيّاً، أَشْهَدُ أَنَّكَ حَيّ‏ شَهِيدٌ، تُرْزَقُ عِنْدَ رَبِّكَ، وَأَتَوَالَى وَلِيَّكَ، وَأَبْرَأُ مِنْ عَدُوِّكَ، وَأَشْهَدُ أَنّ ‏الَّذِينَ قَاتَلُوكَ، وَانْتَهَكُوا حُرْمَتَكَ، مَلْعُونُونَ عَلَى لِسَانِ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ .وَأَشْهَدُ أَنَّكَ قَدْ أَقَمْتَ الصَّلاَةَ، وَآتَيْتَ الزَّكَاةَ، وَأَمَرْتَ بِالْمَعْرُوفِ، وَنَهَيْتَ عَنِ الْمُنْكَرِ، وَ جَاهَدْتَ في سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ، أَسْأَلُ اللهَ وَلِيَّكَ وَ وَلِيَّنَا، أَنْ يَجْعَلَ تُحْفَتَنَا مِنْ زِيَارَتِكَ، اَلصَّلاَةَ عَلَى نَبِيِّنَا، وَالْمَغْفِرَةَ لِذُنُوبِنَا، إِشْفَعْ لي يَابْنَ رَسُولِ اللهِ عِنْدَ رَبِّكَ.[1]

ا ٓٓپ پر سلام ہو اے ابا عبد الله  ، ا ٓٓپ پر سلام ہو اے فرزند رسول خدا ، آپ پر سلام ہو جس دن آپ کی ولادت ہوئی ، اور جس دن آپ کی شہادت ہوئی ، اور جس دن آپ دوبارہ مبعوث کئے جائیں گے ۔میں گواہی دیتا ہوں کہ بیشک آپ زندہ اور شہید ہیں اور آپ اپنے پرودگار کے پاس رزق  پا رہے ہیں ،  اور میں آپ کے دوستوں سے دوستی رکھتا ہوں اور آپ کے دشمنوں سے بیزار ہوں ۔ میں گواہی دیتا ہوںجنہوں نے آپ کو قتل کیا، اور آپ کی حرمت شکنی کی  وہ نبی امّی کی زبان سے ملعون ہیں ۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے نماز قائم فرمائی اور زکات ادا کی ،  اور آپ نے نیک کاموں کا حکم دیا ، اور برے کاموں سے منع فرمایا، اور آپ نے  خدا کی راہ میں حکمت  اور موعظۂ حسنہ کے ساتھ دعوت دی،  میں خدا سے یہ درخواست کرتا ہوں جو آپ کا اور میرا ولی ہے کہ وہ  ہمارے نبی پر درود ،  اور ہمارے گناہوں کی مغفرت  کو آپ کی زیارت سے ہمارا  تحفہ قرار دے ، اے فرزند رسول خدا اپنے پروردگار کے حضور میری شفاعت فرمائیں ۔

 


[1] ۔ كامل الزيارات: 3۹۰ ح1۹.

    ملاحظہ کریں : 684
    آج کے وزٹر : 26552
    کل کے وزٹر : 103128
    تمام وزٹر کی تعداد : 132315935
    تمام وزٹر کی تعداد : 91765738