امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
زمین کربلا اور آب فرات کی فضیلت

زمین کربلا اور آب فرات کی فضیلت

 صفوان جمال کہتے ہیں : میں نے حضرت امام صادق علیہ السلام سے سنا کہ آپ نے فرمایا :

إنّ الله تبارك وتعالى فضّل الأرضين والمياه بعضها على بعض، فمنها ما تفاخرت ومنها ما بغت، فما من ماء ولا أرض إلاّ عوقبت لتركها التواضع لله، حتّى سلّط الله المشركين على الكعبة، وأرسل إلى زمزم ماء مالحاً حتّى ‏أفسد طعمه، وإنّ أرض كربلاء وماء الفرات أوّل أرض وأوّل ماء قدس الله ‏تبارك وتعالى وبارك الله عليهما، فقال لها: تكلّمي بما فضلك الله تعالى فقد تفاخرت الأرضون والمياه بعضها على بعض، قالت:أنا أرض الله المقدّسة المباركة، الشفاء في تربتي ومائي، ولا فخر؛ بل ‏خاضعة ذليلة لمن فعل بي ذلك، ولا فخر على من دوني؛ بل شكراً لله‏ فأكرمها، وزادها بتواضعها وشكرها لله بالحسين ‏عليه السلام وأصحابه.

خدا نے زمینوں اور پانیوں میں سے بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے اور ان میں سے کچھ فخر کرتے ہیں اور کچھ بغاوت کرتے ہیں ۔ خدا کے سامنے تواضع کو ترک کرنے والی ہر زمین اور پانی کو سزا دی جائے گی ، حتی خدا نے مشرکوں کو کعبہ پر مسلط کیا  اور زمزم کی جانب بھی نمکین پانی بھیج دیا جس نے اس کا ذائقہ خراب کر دیا ۔ ارض کربلا وہ پہلی زمین اور فرات کا پانی وہ پہلا پانی ہے جس کو خدا نے مقدس کیا اور اسے بابرکت بنایا۔ خدا نے اس سے کہا ۔ اس چیز کے بارے میں بیان کرو جس سے خدا نے تمہیں باقی زمینوں پر برتری دی ہے ، جب کہ بعض دوسری زمینوں اور پانیوں نے دوسروں پر فخر کیا اور تکبرکیا ۔ زمین کربلا نے کہا :   میں خدا کی مقدس اور بابرکت زمین ہوں ، خدا نے میری مٹی اور پانی میں شفاء قرار دی اور مجھے کوئی فخر اور تکبر نہیں ہے بلکہ میں اس ذات کے سامنے خاضع اور عاجز و ذلیل ہوں جس نے مجھے یہ خواص عطا فرمائے ہیں اور نہ ہی میں کسی دوسری زمین پر فخر کرتی ہوں بلکہ خدا  کی  شکر گزار ہوں ۔ پس خدا نے اسے اس کی تواضع ،  انکساری اور اس کے شکر کرنے کی وجہ سے اور عزت دی ۔ خدا نے اسے امام حسین علیہ السلام اور آپ  کے اصحاب کے وسیلہ سے برتری عطا فرمائی ۔

پھر امام صادق علیہ السلام نے فرمایا:من تواضع لله رفع الله، ومن تكبر وضعه الله تعالى۔  [1]

جو خدا کے لئے تواضع کرے ، خدا اسے بلندی عطا کرتا ہے اور جو تکبر کرے خدا اسے پست بنا دیتا ہے ۔

 


[1] ۔ کامل الزیارات: ص455 ح17.

    بازدید : 659
    بازديد امروز : 15946
    بازديد ديروز : 57650
    بازديد کل : 130293456
    بازديد کل : 90343074