امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
کربلا جنت میں سب سے اعلیٰ مقام (جہاں اولیاء الٰہی قیام کریں گے)

کربلا جنت میں سب سے اعلیٰ مقام

(جہاں اولیاء الٰہی قیام کریں گے)

ابن قولویہ نے اپنی سند سے امام باقر علیہ السلام سے روایت کیا ہے کہ آپ نے فرمایا :

خلق الله تعالی کربلا قبل أن یخلق الکعبة باربعة وعشرین الف عام وقدسها وبارک علیها، فما زال قبل أن یخلق الله الخلق مقدسة مبارکة ولا تزال کذلک ویجعلها افضل أرض فی الجنة.

خدا نے کربلا کو خانۂ کعبہ کی خلقت سے چوبیس ہزار سال پہلے خلق کیا  اور اسے مقدس اور بابرکت قرار دیا  ، اور خدا کے مخلوقات کو خلق کرنے سے پہلے ہی وہ مقدس اور مبارک تھی ، اور ہمیشہ ایسا ہی ہو گا اور وہ اسے جنت میں سب سے برتر زمین قرار دے گا ۔

ابن قولویہ رحمہ اللہ نے اس حدیث کو نقل کرنے کے بعد لکھا ہے : یہ حدیث ہمارے مشائخ کی ایک جماعت نے روایت کی ہے  ۔ میرے والد ، بھائی اور ان کے علاوہ دوسرے افراد نے احمد بن ادریس سے اور انہوں نے اپنی سند سے عمرو ابن ثابت سے اور انہوں نے اپنے والد سے اور انہوں نے امام باقر علیہ السلام سے روایت کیا ہے اور اس میں یہ (الفاظ) زائد ہیں :

وأفضل منزل ومسكن يسكن الله فيه أولياءه في الجنّة. [1]

یہ جنت میں سب افضل منزل و مسکن ہے جہاں خدا اپنے اولیاء کو ساکن فرمائے گا ۔

 


[1] ۔ كامل الزيارات: 454 ح15.

    بازدید : 676
    بازديد امروز : 0
    بازديد ديروز : 52982
    بازديد کل : 130367421
    بازديد کل : 90417147