حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے تکامل یافتہ منتظرین یا آپ کے عظیم اصحاب کی معرفت

امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے تکامل یافتہ

منتظرین یا آپ کے عظیم اصحاب کی معرفت

حیرت انگیز انکشاف یہ ہے کہ انتظاربا کمال منتظرین کے لئے تحفۂ خداوندی ہے یہ افراد فقط عقیدے اور اعتقاد کے لحاظ سے ہی ولایت اہل بیت علیھم السلام کے مقام و مرتبے او ر منزلت کی معرفت نہیں رکھتے بلکہ وہ خود بھی آفتاب ولایت کے چمکتے ہو ئے دریچے ہیں یعنی انتظار کی راہ میں تکامل کے اثر سے اپنی ظرفیت کی حد تک خاندان وحی علیھم السلام کے مرتبے سے معنوی اور روحی طاقتیں اور قدرتیں کسب کرتے ہیں اور ان کوجو ذمہ داریاں دی جا تی ہیں وہ انہیں  بحسن و خوبی انجام دیتے ہیں ایسے افراد امام زمانہ  عجل اللہ فرجہ الشریف  کی پوری طرح مدد کرنے والے ہیںاور آنحضرت  کے مقام ولایت کی طرف سب سے آگے ہیں ۔

اب آپ اس نکتہ کی طرف توجہ فر ما ئیں، خداوند کریم قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے :

(فَاسْتَبَقُو الْخَیْرٰاتِ أَیْنَ مٰا تَکُوْنُوا یَأْتِ بِکُمُ اللّٰہُ جَمِیْعاً )([1])

''اب تم نیکیوں کی طرف سبقت کرو اور تم جہاں بھی رہو گے خدا ایک دن سب کو جمع کردے گا ''

یہ آیت کریمہ امام عصرعجل اللہ فرجہ الشریف کے ان تین سو تیرہ صحاب کے بارے میں ہے کہ جو ظہور کے دن سب سے پہلے امام  کی خدمت میں حاضر ہوں گے ۔خداوند کریم ان سب کو اپنے بیت الشرف (کعبة اللہ) میں ولی بر حق کے ارد گرد جمع کردے گا تا کہ آنحضرت  کی مدد کے لئے اٹھ کھڑے ہوں اور زمانے کی بدبختیوں کو ختم کردیں ۔

 یہاں پر بعض افراد کے ذہن میں ایک بہت ہی اہم سوال آسکتا ہے کہ نیکیوں میں سبقت لے جانے کا کیا مطلب ہے اور حضرت مہدی عجل اللہ فرجہ الشریف  کے ان تین سو تیرہ اصحاب با وفا میں  کون   کون سی ایسی خوبی ہے کہ وہ دوسروں لوگوں پر سبقت لے جا ئیں گے اور عظیم مرتبہ پر فائز ہوں گے ؟!

اگر ہم سر چشمہ وحی سے دریافت کریں تو امام محمد باقر علیہ السلام کی حدیث، مذکورہ آیت کی تفسیر کرتی ہے :

 ''أَلْخَیْرٰاتُ:أَلْوِلاٰیَةُ لَنٰا أَھْلَ الْبَیْتِ ''  ([2])

  ''خیرات سے مراد ہم اہل بیت  کی ولایت ہے ''

 


[1]۔ سورۂ بقرہ ، آیت ١٤٨

[2]۔ مرحوم نعمانی کی کتاب الغیبہ ، ص٣١٤

 

 

    ملاحظہ کریں : 2240
    آج کے وزٹر : 68565
    کل کے وزٹر : 97153
    تمام وزٹر کی تعداد : 131801355
    تمام وزٹر کی تعداد : 91405090