حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
مقدمہ مترجم

بسم اللہ الرحمن الرحیم
 

مقدمہ مترجم

الحمد للّٰہ الذی جعلنا من المتمسکین بولا یة علی بن ابی طالب وصلّی اللّٰہ علی محمّد وآلہ الا ئمة المعصومین

تمام تعریفیں  اس پرور دگار عالم کے لئے ہیںجو کائنات کا خالق و مالک ہے اور بے شمار درود و سلام ہو اس کے آخری نبی حضرت محمد مصطفیۖ اور ان کی عترت طاہرہ پر جنہوں نے اپنی تعلیمات کے ذریعے بشریت کی راہنمائی فرمائی اور انسانوں کو گمراہی و ضلالت سے نکال کر ہدایت کا راستہ دکھا یا ۔

قارئین کرام ! کا میابی کی خواہش انسان کی فطرت میں شامل ہے ہر انسان کا میاب زندگی کا خواہاںہے لیکن اکثر صحیح راہنما میسر نہ آنے سے انسان کی یہ خواہش پوری نہیں ہو تی اور اسے نا کامی کا منہ دیکھنا پڑتا ہے ۔ 

زیر نظر کتاب آیت اللہ سید مرتضیٰ مجتہدی سیستا نی مد ظلہ کی فارسی کتاب ''اسرار موفقیت '' کا ترجمہ ہے ۔یہ کتاب کا میابی کی تلاش و جستجو کرنے والوں کے لئے نایاب تحفہ اور یأس و نا امید ی میں مبتلا افراد کے لئے امید کی کرن ہے ۔حقیر نے اسے فارسی زبان سے اردو کے قالب میں ڈھالا ۔ لیکن یہ معرکہ مجھ ناچیز سے اکیلے سرہونے والا نہیں تھا لہذا سب سے پہلے میں شکر گزار ہوں اس معبود حقیقی کا جس نے  اس عظیم کام کو انجام دینے کی توفیق عنایت فرمائی۔

اس کتاب میںخود شناسی ،معارف سے آشنائی،عبادت و بنگی،تقویٰ،کام اور کوشش، توسل، اہلبیت اطہار علیھم السلام کی محبت،انتظار اور رازداری جیسے موضوعات  پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے ۔ ہر موضوع کی مناسبت سے خاندان عصمت وطہارت علیہم السلام کے فرامین نے کتاب کو چار چاند لگا  دیئے  ہیں۔ ترجمہ کے دوران آسان ، عام فہم اور سلیس زبان استعما ل کی گئی ہے ۔ ثقیل اور غیر مانوس کلمات سے پر ہیز کیا گیا ۔ البتہ اس بات کا فیصلہ تو قارئین فرمائیں گے کہ ہم مفاہیم  ومطالب کو منتقل کرنے میں کس حد تک کامیاب رہے پھر بھی آپ سے استدعا ہے کہ ترجمے میں نقائص سے ضرور مطلع فرمائیں ۔

میں شکر گزار ہوں ان تمام دوست احباب کا  جنہوں نے اس کار خیرمیں  تعاون کیا ۔بالخصوص اپنے نانا حاجی خادم حسین جعفری صاحب جن کی راہنمائی اور تعلیم مذہب حقہ کی شناخت اور اسے قبول کرنے کا سبب بنی  اور ہم ان کے اس احسان کو کبھی بھلا نہ سکیں گے۔

اور میں مشکور ہوں اپنے والدین کا کہ جن کی دعائیں ہمیشہ میرے شامل حال رہیں ،اپنے تمام  اساتید بالخصوص جناب محمد جمعہ اسدی اور جناب اکبر حسین زاہدی صاحب کا جن کی راہنمائی سے ناچیز اس مقام پر پہنچا  اور اپنے بھائیوں جناب عمران حیدر شاہد اور علی اسدی کا کہ جن کی محبت و شفقت نے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی فرمائی۔

اس انمول کتاب کو زیور طبع سے آراستہ کرنے کے سلسلہ میں جامعہ امام صادق  کوئٹہ کے مدیر جناب حجة الاسلام محمد جمعہ اسدی صاحب اور اپنے جناب مشتاق حسین عمرانی، مختار حسین رحیمی ،ادیب علی آدابی، امجد حسین محسنی ،ذیشان مہدی سومرو،علی شاہ نقوی، عبدالحفیظ مطہری صاحب اوردوسرے تمام دوستوںکا مشکور ہوں۔

آخر میں میںجناب زین العابدین علوی صاحب اور جناب سید تاجداد حسین زیدی کا ممنون و مشکور ہوں جنہوں نے اپنا قیمتی وقت دیے کر نظر ثانی کے فرائض انجام دیئے۔

 

عرفان حیدر

قم المقدس ( ایران )

 

    ملاحظہ کریں : 2675
    آج کے وزٹر : 73060
    کل کے وزٹر : 72005
    تمام وزٹر کی تعداد : 129294533
    تمام وزٹر کی تعداد : 89810702