حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
ہدف کے نتیجہ پر توجہ کریں

ہدف کے نتیجہ پر توجہ کریں

مہم ترین و بہترین ہدف کے انتخاب کے لئے اس کاانجام و نتیجہ کا ملاً واضح و معلوم ہو لہذا ایسے کام اور پروگرام ترتیب دیں کہ جس کے انجام کو ہم اپنا ہدف قرار دیں اور اس کے بارے میں ہمیں مکمل شناخت ہو اور تحقیق و بررسی کے بعد اس کا نتیجہ ہمارے لئے روشن ہو ۔

اس کے نتیجہ کو خاندان عصمت و طہارت علیہم السلام سے حاصل ہونے والی فر ما ئشات سے موازنہ کے بعد اپنی ہمت کو ہدف تک پہنچنے کے لئے تقویت دیں اور سستی و غفلت اور فراموشی کو ترک کر دیں ۔

پیغمبر اکرمۖ نے فر ما یا :

'' اذا ھممت بامرٍ فتدبّر عاقبتہ فان کان خیراً فَاَشرِع الیہ و ان کان شرّاً فانتہ عنہ ''([1])

جب کسی کام کو کرنے کے لئے ہمت کرو تو اس کے انجام کے بارے میں تدبر کرو اگر وہ کام اچھا اور پسندیدہ ہو تو اس کو انجام دو اور اگر وہ برا اوربرا ہو تو  اسے انجام دینے سے باز رہو ۔

جب آ پ کسی کام کو اپنا ہدف قرار دیں تو اس کے انجام کے بارے میں بررسی و تحلیل کریں اور اس کے آئندہ کو اچھی طرح تشخیص دینے کے بعد اس کام کو شروع کریں پھر اسے آج کل انجام دینے کی بجائے فر صت سے استفادہ کرتے ہوئے اس کام کو انجام دیں کہ جب تک آپ کے لئے کوئی مانع درپیش نہ آئے یہ وہ راستہ ہے کہ جس پر بزرگان چلے آپ بھی ان کے نقش قدم ہر چلتے ہوئے اس مسیر کو طے کریں ۔

 


[1] ۔ بحار الانوار:ج ٧٢ص  ٣٤٢

 

    ملاحظہ کریں : 7440
    آج کے وزٹر : 41637
    کل کے وزٹر : 103882
    تمام وزٹر کی تعداد : 132926923
    تمام وزٹر کی تعداد : 92071633