حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
۲ ۔ دنیا سے ظلم و ستم کے خاتمہ کے لئے حضرت امام سجاد علیہ السلام کا قنوت

(٢)

 دنیا سے ظلم و ستم کے خاتمہ کے لئے

حضرت امام سجاد علیہ السلام کا قنوت

یہ قنوت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے تیسرے نائب خاص یعنی جناب حسین بن روح  نوبختی  نے آپ کے دوسرے نائب یعنی جناب محمد بن عثمان  سے نقل فرمایا ہے:

أَللَّهُمَّ إِنَّ جِبِلَّةَ الْبَشَرِيَّةِ ، وَطِباعَ الْإِنْسانِيَّةِ ، وَما جَرَتْ عَلَيْهِ تَرْكيباتُ النَّفْسِيَّةِ ، وَانْعَقَدَتْ بِهِ عُقُودُ النَّشَئِيَّةِ [النَّسَبِيَّةِ خ] ، تَعْجِزُ عَنْ حَمْلِ وارِداتِ الْأَقْضِيَةِ إِلّا ما وَفَّقْتَ لَهُ أَهْلَ الْإِصْطِفاءِ ، وَأَعَنْتَ عَلَيْهِ ذَوِي الْإِجْتِباءِ . أَللَّهُمَّ وَ إِنَّ الْقُلُوبَ في قَبْضَتِكَ ، وَالْمَشِيَّةَ لَكَ في مَلْكَتِكَ،وَقَدْ تَعْلَمُ أَيْ رَبِّ مَا الرَّغْبَةُ إِلَيْكَ في كَشْفِهِ واقِعَةٌ لِأَوْقاتِها بِقُدْرَتِكَ،واقِفَةٌ بِحَدِّكَ مِنْ إِرادَتِكَ،وَ إِنّي لَأَعْلَمُ أَنَّ لَكَ دارَ جَزاءٍ مِنَ الْخَيْرِ وَالشَّرِّ مَثُوبَةً وَعُقُوبَةً،وَأَنَّ لَكَ يَوْماً تَأْخُذُ فيهِ بِالْحَقِّ،وأَنَّ أَناتَكَ أَشْبَهُ الْأَشْياءِ بِكَرَمِكَ ، وَأَلْيَقُها بِما وَصَفْتَ بِهِ نَفْسَكَ في عَطْفِكَ وَتَراءُفِكَ ، وَأَنْتَ بِالْمِرْصادِ لِكُلِّ ظالِمٍ في وَخيمِ عُقْباهُ وَسُوءِ مَثْواهُ . أَللَّهُمَّ وَ إِنَّكَ قَدْ أَوْسَعْتَ خَلْقَكَ رَحْمَةً وَحِلْماً ، وَقَدْ بُدِّلَتْ أَحْكامُكَ ، وَغُيِّرَتْ سُنَنُ نَبِيِّكَ، وَتَمَرَّدَ الظَّالِمُونَ عَلى خُلَصائِكَ ، وَاسْتَباحُوا حَريمَكَ ، وَرَكِبُوا مَراكِبَ الْإِسْتِمْرارِ عَلَى الْجُرْأَةِ عَلَيْكَ.أَللَّهُمَّ فَبادِرْهُمْ بِقَواصِفِ سَخَطِكَ ، وَعَواصِفِ تَنْكيلاتِكَ ، وَاجْتِثاثِ غَضَبِكَ،وَطَهِّرِ الْبِلادَ مِنْهُمْ،وَاعْفُ عَنْها آثارَهُمْ،وَاحْطُطْ مِنْ قاعاتِها وَمَظانِّها مَنارَهُمْ، وَاصْطَلِمْهُمْ بِبَوارِكَ حَتَّى لاتُبْقِ مِنْهُمْ دِعامَةً لِناجِمٍ ، وَلا عَلَماً لِامٍّ ، وَلا مَناصاً لِقاصِدٍ ، وَلا رائِداً لِمُرْتادٍ .أَللَّهُمَّ امْحُ آثارَهُمْ،وَاطْمِسْ عَلى أَمْوالِهِمْ وَدِيارِهِمْ،وَامْحَقْ أَعْقابَهُمْ، وَافْكُكْ أَصْلابَهُمْ،وَعَجِّلْ إِلى عَذابِكَ السَّرْمَدِ انْقِلابَهُمْ،وَأَقِمْ لِلْحَقِّ مَناصِبَهُ، وَاقْدَحْ لِلرَّشادِ زِنادَهُ ، وَأَثِرْ لِلثَّارِ مَثيرَهُ ، وَأَيِّدْ بِالْعَوْنِ مُرْتادَهُ ، وَوَفِّرْ مِنَ النَّصْرِ زادَهُ، حَتَّى يَعُودَ الْحَقُّ بِجِدَّتِهِ،وَتُنيرَ مَعالِمَ مَقاصِدِهِ ، وَيَسْلُكَهُ أَهْلُهُ بِالْأَمَنَةِ حَقَّ سُلُوكِهِ، إِنَّكَ عَلى كُلِّ شَيْ‏ءٍ قَديرٌ .[1]

اے پروردگارا!  بیشک بشری   فطرت اور   انسانی طبیعت  اور  جو کچھ  نفسانی ترکیبات سے اس پر عارض ہوتا ہےاور ابتدائے   خلقت  سے  اس سے  وابستہ  وراثتی   امور قضا  و  قدر ت  کے   احکام کو حمل  نہیں کر  سکتے مگر  جن موارد  میں  تو  نے اپنے   برگزیدہ   افراد  کو  کامیاب کیا اور لائق افراد کی مدد کی۔ پروردگارا!میں بخوبی جانتا ہوں کہ دل تیرے  اختیارمیں ہیں، اور تیرے فرمان روائی میں مشیت تیرے لئے ہی ہے،اے پالنے والے!تو بخوبی جانتا ہے کہ میں جس کے برطرف ہونے کا مشتاق ہوں،وہ مقرر اوقات میں اپنی قدرت سے واقع ہوتا ہے،اور اسی جگہ سے تیرا ارادہ معین کرے ٹھہر جاتا ہے اور میں بخوبی جانتا ہوں کہ تو اچھائیوں کی جزا اور برائیوں کی سزا دینے کا منبع   و سرچشمہ ہے،اور تو ایک ایسا دن برپا کرے گا کہ جس میں حق سے فیصلہ کرے کا اور تیرا مہلت دینا تیرے کرم کی شبیہ ترین چیز ہے، اور ان میں سے شائستہ ترین وہ چیز ہے کہ جس کی تونے خود توصیف کی ہے اور یہ تیرا لفط و کرم ہے،اور تو ہر ظالم کی کمین گاہ میں ہے کہ جن کا انجام بہت دردناک ہو گا اورتو انہیں بہت برے ٹھکانے سے دچار کرے گا۔پروردگارا!    تونے  اپنی  تمام  مخلوقات کے لئے رحمت و حلم کو وسعت دی، اور  حلانکہ  تیرے احکام تبدیل کئے گئےاور تیرے نبیوں کی سنت کو تبدیل کیا گیا اور ظالموں نے تیرے خالص بندوں کے سلسلہ میں تیرے حکم کی مخالفت کی اور تیری حریم شکنی کی اورہمیشہ تیرے خلاف جرأت کی سواری پر سوار رہے۔ پروردگارا!جلد ہی  اپنی سخت اور خشین آواز سے ،اور اپنی تنبیہ کرنے والے شدید طوفانوں سے اور اپنے برباد کرنے والے غضب سے انہیں نابود فرما اور زمینوں کو ان سے پاک فرما اور ان کے آثار کو مٹا دے،ااور صحراؤں اورراستوں میں ان کی نشانیوں کو مٹا دے، اور انہیں ہلاکت سے نیست و نابود فرما حتی کہ ان کی جستجو کرنے والوں کو ان کی کوئی نشانی نہ ملے،نہ ہی  ڈھونڈنے والوں کوان کا کوئی پرچم ملے اور نہ قصد کرنے والوں کو کئی علامت  اور نہ ہی  ان کی تلاش میں آنے والوں کوکوئی راہنمائی ملے۔پروردگارا!ان کی نشانیوں کو مٹادے ان کی ملکیت  اور زمینوں کو نابود کر دے،ان کی نسل کو ہلاک کر دے،ان کے اصلاب کی کمر کو سست کر دے، اور انہیں جلد ہی  اپنے جاویدانی عذاب کی طرف  بھیج دے، اور منصب حق کو برپا کراور ہدایت و کمال کے شعلوں کووافر کر،اور انتقام کے لئے منتقم کو بھیج اور مدد مانگنے والوں کی مدد کر اور  پے در پے کامیابیوں کو ان کا زادہ راہ قرار دے حتی کہ حق دوبارہ شاداب ہو جائے، اور اہداف کے چراغ پھر روشن ہو جائیں، اور حق کی جستجو کرنے والے شائستگی سے راہ حق طے کریں اور بیشک تو ہر چیز پر قادر ہے۔

 


[1]۔مہج الدعوات:٦٩،البلد الأمین:٦٥٠،کچھ فرق کے ساتھ۔

 

    ملاحظہ کریں : 185
    آج کے وزٹر : 1756
    کل کے وزٹر : 92721
    تمام وزٹر کی تعداد : 131475287
    تمام وزٹر کی تعداد : 91145732