حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
۴ ۔ امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف سے مخصوص مقام حلہ

(٤)

  امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف  سے مخصوص مقام حلہ

اور نعمانیہ[1] میں آنحضرت کی نماز

محدث نوری کہتے ہیں :جلیل القدر فاضل مرزا عبداللہ اصفہانی معروف بہ افندی کتاب ’’ریاض العلماء‘‘کی پانچویں جلدمیں شیخ ابن ابی جواد نعمانی  کے حالات زندگی بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں:

یہ وہ شخصیت ہے جنہیں غیبت کبریٰ کے زمانے میں امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے دیدار کا شرف حاصل ہوا اور آنحضرت  سے حدیث نقل کی ہے ۔

میں نے ایک دوسری جگہ شیخ زین الدین علی بن حسن بن محمد خازن حائری(شہید کے شاگرد) کی تحریر دیکھی کہ شیخ ابن ابی جواد نعمانی نے ہمارے آقا ومولا امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف سے سوال کیا ہے :میرے مولا کیا نعمانیہ اور حلہ میں آپ کا کوئی مقام ہے؟اور آپ کس وقت ان دونوں مقامات پر ہوتے ہیں؟

آنحضرت نے فرمایا:

میں سہ شنبہ کی رات اور دن نعمانیہ میں ہوتا ہوں اور شب جمعہ اور جمعہ کے دن حلہ میں ہوتا ہوں  لیکن حلہ کے لوگ ہمارے مقام و مرتبہ کا احترام نہیں کرتے ۔جو بھی احترام اور آداب کے ساتھ ہم سے مخصوص اس مقام پر وارد ہو اور مجھ پر اور ائمہ معصوم علیہم السلام پرسلام کرے نیزمجھ پر اور ائمہ معصوم علیہم السلام پر بارہ مرتبہ درود بھیجے  پھر دو سوروں کے ساتھ دو رکعت نماز ادا کرے اور خدا سے مناجات کرے تو پروردگار عالم اس کی جو بھی حاجت ہو اسے عطا فرمائے گا کہ ان میں سے ایک  اس کے لئے گناہوں کی بخشش ہے۔

میں نے عرض کیا:مجھے وہ مناجات تعلیم فرمائیے۔فرمایا:کہو:

أَللَّهُمَّ قَدْ أَخَذَ التَّأْديبُ مِنّي،حَتَّى مَسَّنِيَ الضُّرُّ وَأَنْتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمينَ،وَ إِنْ كانَ مَا اقْتَرَفْتُهُ مِنَ الذُّنُوبِ أَسْتَحِقُّ بِهِ أَضْعافَ أَضْعافَ ما أَدَّبْتَني بِهِ وَأَنْتَ حَليمٌ ذُو أَناةٍ ، تَعْفُو عَنْ كَثيرٍ حَتَّى يَسْبِقَ عَفْوُكَ وَرَحْمَتُكَ عَذابَكَ .

اے خدا!میرے مکافات اعمال نے میرا پیچھا کیا ،حتی کہ میں سختی  میں گرفتار ہو گیا اور تو رحم کرنے والوں میں سب سے زیادہ  مہربان ہے، اگرچہ میں جن گناہوں کو مرتکب ہوا ہوں،میں ان سے کئی گنا زیادہ مکافات کا ستحق تھا کہ جن کے زریعے تو نے مجھے  تأدیب کی ہے مگر تو بردبار اور درگزر کرنے والا ہے،تو کثیر گناہوں سے چشم پوشی کرتا ہے یہاں تک کہ تیری بخشش و رحمت تیرے عذاب پر سبقت لیتی ہے۔

آنحضرت نے یہ دعا تین مرتبہ تکرار فرمائی اور  مجھے یہ یاد ہو گئی ۔[2]

 


[1] ۔ نعمانیہ عراق کا ایک شہر ہے جو واسط اور بغداد کے درمیان میں واقع ہے۔

[2]۔ جنات المأوی:٢٧٠

    ملاحظہ کریں : 170
    آج کے وزٹر : 0
    کل کے وزٹر : 85272
    تمام وزٹر کی تعداد : 131641127
    تمام وزٹر کی تعداد : 91312763