حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
١۔مسجد کوفہ کی فضیلت

١۔مسجد کوفہ کی فضیلت

«ظہور کے زمانہ میں حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کا مصلیٰ»

مسجد کوفہ ان چار مسجدوں میں سے  ایک ہے جس کے متعلق فرمایا گیا ہیکہ اس کی طرف کوچ کیا جائے اور اسے باعظمت سمجھا جائے۔

وہ چار مساجد یہ ہیں:مسجد الحرام(مکہ)،مسجد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم (مدینہ)،مسجد اقصیٰ(بیت المقدس) اور مسجد کوفہ ۔

 مسجد کوفہ ان چار مقامات میں سے ہے جہاں انسان نماز قصر اور تمام پڑھنے میں مخیرہے اور وہ چار مقامات مسجد الحرام ،مسجد النبی  صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ،حرم امام حسین علیہ السلام  اورمسجد کوفہ ہیں ۔

مسجد کوفہ وہ مقام ہے جہاں انبیاء اور ان کے اوصیا ء نے نماز ادا کی ہے اور انشاء اللہ عنقریب امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی الشریف بھی اسی مقام پر نماز بجا لائیں گے۔

ایک روایت میں وارد ہوا ہے: اس مسجد میں ہزار پیغمبروں اور پیغمبروں کے ہزار اوصیاء نے نماز ادا کی ہے ۔[1]

مسجد کوفہ کے اعمال  بہت زیادہ ہیں جنہیں سید عالی مقام علی بن طاؤس نے کتاب ’’مصباح الزائر‘‘ میں بیان کیا ہے،لیکن ہم نے یہاں بحث کے طولانی ہونے کے خوف سے انہیں بیان کرنے سے گریز کیا ہے۔

 


[1] ۔ مفتاح الجنات:ج ۱ ، ص ۴۱۰

    ملاحظہ کریں : 186
    آج کے وزٹر : 0
    کل کے وزٹر : 84009
    تمام وزٹر کی تعداد : 131638602
    تمام وزٹر کی تعداد : 91310238