حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
۶ ۔ سورهٔ نبأ

(۶)

سورهٔ نبأ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمنِ الرَّحيمِ

عَمَّ يَتَسَاءَلُونَ (1) عَنِ النَّبَإِ الْعَظِيمِ (2) اَلَّذِي هُمْ فِيهِ مُخْتَلِفُونَ (3) كَلاَّ سَيَعْلَمُونَ (4) ثُمَّ كَلاَّ سَيَعْلَمُونَ (5) أَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ مِهَاداً (6) وَالْجِبَالَ‏ أَوْتَاداً (7) وَخَلَقْنَاكُمْ أَزْوَاجاً (8) وَجَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتاً (9) وَجَعَلْنَا الْلَّيْلَ ‏لِبَاساً (10) وَجَعَلْنَا النَّهَارَ مَعَاشاً (11) وَبَنَيْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعاً شِدَاداً (12) وَجَعَلْنَا سِرَاجاً وَهَّاجاً (13) وَأَنزَلْنَا مِنَ الْمُعْصِرَاتِ مَاءً ثَجَّاجاً (14) لِنُخْرِجَ بِهِ حَبّاً وَنَبَاتاً (15) وَجَنَّاتٍ أَلْفَافاً (16) إِنَّ يَوْمَ الْفَصْلِ كَانَ مِيقَاتاً (17) يَوْمَ يُنْفَخُ فِي‏ الصُّورِ فَتَأْتُونَ أَفْوَاجاً (18) وَفُتِحَتِ السَّماءُ فَكَانَتْ أَبْوَاباً (19) وَسُيِّرَتِ ‏الْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَاباً (20) إِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَاداً (21) لِلطَّاغِينَ مَآبَاً (22) لاَبِثِينَ فِيهَا أَحْقَاباً (23) لَا يَذُوقُونَ فِيهَا بَرْداً وَلاَ شَرَاباً (24) إِلاَّ حَمِيماً وَغَسَّاقاً (25) جَزَاءً وِفَاقاً (26) إِنَّهُمْ كَانُوا لاَ يَرْجُونَ حِسَاباً (27) وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا كِذَّاباً (28) وَكُلَّ شَيْ‏ءٍ أَحْصَيْنَاهُ كِتَاباً (29) فَذُوقُوا فَلَنْ نَّزِيدَكُمْ إِلاَّ عَذَاباً (30) إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ مَفَازاً (31) حَدَائِقَ وَأَعْنَاباً (32) وَكَوَاعِبَ أَتْرَاباً (33) وَ كَأْساً دِهَاقاً (34) لاَ يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْواً وَلاَ كِذَّاباً (35) جَزَاءً مِنْ رَبِّكَ عَطَاءً حِسَاباً (36) رَبِّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا الرَّحْمَنِ لاَ يَمْلِكُونَ مِنْهُ‏ خِطَاباً (37) يَوْمَ يَقُومُ الرُّوحُ وَالْمَلاَئِكَةُ صَفّاً لاَّ يَتَكَلَّمُونَ إِلَّا مَنْ أَذِنَ لَهُ ‏الرَّحْمَنُ وَقَالَ صَوَاباً (38) ذَلِكَ الْيَوْمُ الْحَقُّ فَمَنْ شَاءَ اتَّخَذَ إِلَى رَبِّهِ ‏مَآباً  (39) إِنَّا أَنذَرْنَاكُمْ عَذَاباً قَرِيباً يَوْمَ يَنْظُرُ الْمَرْءُ مَا قَدَّمَتْ يَدَاهُ وَيَقُولُ ‏الْكَافِرُ يَالَيْتَنِي كُنْتُ تُرَاباً  (40)

خدائے رحمن و رحیم کے نام سے

یہ لوگ آپس میں کس چیز کے بارے میں سوال کررہے ہیں lبہت بڑی خبر کے بارے میں l جس کے بارے میں ان میں اختلاف ہے l کچھ نہیں عنقریب انہیں معلوم ہوجائے گا l اور خوب معلوم ہوجائے گا l کیا ہم نے زمین کا فرش نہیں بنایا ہے l اورپہاڑوں کی میخیں نہیں نصب کی ہیں l اور ہم ہی نے تم کوجوڑا بنایا ہے l اور تمہاری نیند کو آرام کا سامان قرار دیا ہے l اور رات کو پردہ پوش بنایا ہے l اور دن کو وقت معاش قراردیا ہے l اور تمہارے سروں پر سات مضبوط آسمان بنائے ہیں l اور ایک بھڑکتا ہوا چراغ بنایا ہے l اور بادلوں میں سے موسلا دھار پانی برسایا ہے l تاکہ اس کے ذریعہ دانے اور گھاس برآمدکریں l اور گھنے گھنے باغات پیداکریں l بیشک فیصلہ کا دن معین ہے l جس دن صورپھونکا جائے گا اور تم سب فوج در فوج آ گے l اورآسمان کے راستے کھول دیئے جائیں گے اور دروازے بن جائیں گے l اورپہاڑوں کو جگہ سے حرکت دے دی جائے گی اوروہ ریت جیسے ہوجائیں گے l بیشک جہنم ان کی گھات میں ہے l وہ سرکشوں کا آخری ٹھکانا ہے l اس میں وہ مدتوں رہیں گے l نہ ٹھنڈک کا مزہ چکھ سکیں گے اور نہ کسی پینے کی چیز کا l علاوہ کھولتے پانی اورپیپ کے l یہ ان کے اعمال کامکمل بدلہ ہے l یہ لوگ حساب و کتاب کی امید ہی نہیں رکھتے تھے l اورانہوں نے ہماری آیات کی باقاعدہ تکذیب کی ہے l اور ہم نے ہر شے کو اپنی کتاب میں جمع کرلیا ہے l اب تم اپنے اعمال کا مزہ چکھو اورہم عذاب کے علاوہ کوئی اضافہ نہیں کرسکتے l بیشک صاحبانِ تقوی کے لئے کامیابی کی منزل ہے l باغات ہیں اورانگور l نوخیز دوشیزائیں ہیں اورسب ہمسن l اور چھلکتے ہوئے پیمانے l وہاں نہ کوئی لغو بات سنیں گے نہ گناہ l یہ تمہارے رب کی طرف سے حساب کی ہوئی عطا ہے اور تمہارے اعمال کی جزا l وہ آسمان و زمین اوران کے مابین کاپروردگار رحمن ہے جس کے سامنے کسی کو بات کرنے کا یارا نہیں ہے l جس دن روح القدس اورملائکہ صف بستہ کھڑے ہوں گے اورکوئی بات بھی نہ کرسکے گا علاوہ اس کے جسے رحمن اجازت دے دے اور ٹھیک ٹھیک بات کرے l یہی برحق دن ہے تو جس کا جی چاہے اپنے رب کی طرف ٹھکانا بنالے l ہم نے تم کو ایک قریبی عذاب سے ڈرایا ہے جس دن انسان اپنے کئے دھرے کو دیکھے گا اورکافرکہے گا کہ اے کاش میں خاک ہوگیا ہوتاl

    ملاحظہ کریں : 640
    آج کے وزٹر : 56859
    کل کے وزٹر : 103882
    تمام وزٹر کی تعداد : 132957363
    تمام وزٹر کی تعداد : 92086855