حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
۱۲ ۔ بارہویں زیارت

(۱۲)

بارہویں زیارت

ابن قولویه رحمه الله نے کتاب ’’کامل الزیارات‘‘ میں اپنی سند سے سلیمان بن حفص مروزی سے اور انہوں نے اس شخص سے روایت کیا ہے کہ   انہوں نے فرمایا : امام حسین علیہ السلام کی قبر مطہر کے پاس یوں کہو :

اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا أَبَا عَبْدِاللهِ، اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا حُجَّةَ اللهِ في أَرْضِهِ، وَشَاهِدَهُ عَلَى خَلْقِهِ، اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَابْنَ رَسُولِ اللهِ، اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَابْنَ عَلِيّنِ الْمُرْتَضَى،اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَابْنَ فَاطِمَةَ الزَّهْرَاءِ، أَشْهَدُ أَنَّكَ قَدْ أَقَمْتَ الصَّلاَةَ، وَآتَيْتَ الزَّكَاةَ، وَأَمَرْتَ بِالْمَعْرُوفِ، وَنَهَيْتَ عَنِ الْمُنْكَرِ، وَجَاهَدْتَ في سَبِيلِ اللهِ، حَتَّى أَتَاكَ الْيَقِينُ، وَصَلَّى اللهُ عَلَيْكَ حَيّاً وَمَيِّتاً.

آپ پر سلام ہو اے ابا عبد الله ، آپ پر سلام ہو  اے زمین پر حجتِ خدا اور مخلوقات پر اس کے گواہ ، آپ پر سلام ہو اے فرزند رسول خدا ، آپ پر سلام ہو اے فرزند علی مرتضیٰ ، آپ پر سلام ہو فرزند فاطمۂ زہراء ، میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے نماز قائم فرمائی اور زکات ادا کی ،  اور آپ نے نیک کاموں کا حکم دیا ، اور برے کاموں سے منع فرمایا،اور راہ خدا میں جہاد کیا ، یہاں تک کہ آپ شہید ہو گئے ،  آپ پر حیات و ممات میں خدا کا درود ہو ۔

پھر اپنے دائیں رخسار کو قبر پر رکھ کر کہو :

أَشْهَدُ أَنَّكَ عَلَى بَيِّنَةٍ مِنْ رَبِّكَ، جِئْتُكَ ‏مُقِرّاً بِالذُّنُوبِ، إِشْفَعْ لي عِنْدَ رَبِّكَ يَابْنَ رَسُولِ اللهِ.

میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ اپنے پروردگار کی طرف سے واضح دلائل کے حامل تھے ، میں اپنے گناہوں کا اقرار کرتے ہوئے آیا ہوں ،  اے فرزند رسول خدا ! آپ اپنے پروردگار  کی بارگاہ میں شفاعت فرما دیں ۔

اس کے بعد ائمہ معصومین علیہم السلام میں سے ہر کا نام لے کر انہیں یاد کرو اور  کہو :

أَشْهَدُ أَنَّهُمْ حُجَجُ اللهِ.

میں گواہی دیتاہوں کہ آپ سب خدا کی حجت ہیں ۔

اس کے بعد کہو :

 اُكْتُبْ لي عِنْدَكَ عَهْداً وَمِيثَاقاً، بِأَنّي أَتَيْتُكَ مُجَدِّدَنِ الْمِيثَاقَ، فَاشْهَدْ لي عِنْدَ رَبِّكَ، إِنَّكَ أَنْتَ الشَّاهِدُ. [1]

میرے لئے اس عہد و میثاق کو اپنے پاس لکھ لیں کہ میں آپ کی خدمت میں اپنے عہد کی تجدید کے لئے حاضر ہوا ہوں ، پس اپنے پروردگار کے حضور میرے لئے گواہی دیں  ، بیشک آپ ہی گواہ ہیں ۔

 


[1] ۔ كامل الزيارات: 379 ح9.

    ملاحظہ کریں : 704
    آج کے وزٹر : 42652
    کل کے وزٹر : 103882
    تمام وزٹر کی تعداد : 132928952
    تمام وزٹر کی تعداد : 92072648