حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
۱۰ ـ خاک شفاء کھاتے وقت کی دعا

۱۰ ـ خاک شفاء کھاتے وقت کی دعا

کتاب ’’کامل الزیارات‘‘ میں امام صادق علیه السلام سے مروی ہے کہ آپ نے فرمایا :جب امام مظلوم علیہ السلام کی تربت مقدس اٹھانے  کے بعد منہ میں رکھو تو کہو :

أَللَّهُمَّ إِنِّي أَسْئَلُكَ بِحَقِّ هَذِهِ التُّربَةِ، وَبِحقِّ المَلَكِ الَّذِي قَبَضَهَا، وَالنَّبِيِّ الَّذِي حَصَّنَهَا، وَالْإِمَامِ الَّذِي حَلَّ فِيهَا أَنْ تُصَلِّيَ عَلَى مُحَمَّدٍ وَآلِ‏ مُحَمَّدٍ، وَأَنْ تَجْعَلَ لِي فِيهَا شِفَاءً نَافِعاً، وَرِزقاً وَاسِعاً، وَأَمَاناً مِنْ كُلّ‏ خَوْفٍ وَدَاءٍ.

خدایا ! بیشک میں تجھ سے اس خاک کے حق کے واسطے سے سوال کرتا ہوں اوراس فرشتے کے حق سے جس نے اسے قبض کیا ، اور اس نبی کے حق سے جس نے اس کی حفاظت کی ، اور اس مام کے حق سے جو اس میں اترا کہ (تو) محمد و آل محمد پر درود بھیج اور میرے لئے اس میں نافع شفاء ، واسع رزق اور ہر خوف و درد میں امان قرار دے ۔

بیشک جب بھی یہ دعا پڑھیں تو خدا اسے عافیت اور شفاء عطا فرمائے گا ۔ [1]

 


[1] ۔ كامل الزيارات: 477 ح3.

    ملاحظہ کریں : 709
    آج کے وزٹر : 61915
    کل کے وزٹر : 103882
    تمام وزٹر کی تعداد : 132967476
    تمام وزٹر کی تعداد : 92091912