حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
۳ ـ امام حسین علیہ السلام کی قبر مطہر کے پاس

۳ ـ امام حسین علیہ السلام کی قبر مطہر کے پاس

امیرالمؤمنین علی علیہ السلام اور حضرت فاطمہ علیہا السلام کی تسبیح

ابن قولویه ؒ نے اپنی کتاب’’  کامل الزیارات ‘‘ میں اپنی سند سے ابوسعید مدائنی سے روایت کیا ہے کہ انہوں نے کہا :

میں حضرت  امام صادق علیہ السلام کی خدمت میں شرفیاب ہوا اور عرض کیا: میں آپ پر قربان جاؤں ! کیا میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی قبر مطہر کی زیارت کے لئے جاؤں ؟

 امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : ہاں ! اے ابو سید ! امام حسین علیہ السلام کی قبر مطہر کی زیارت کے لئے جاؤ  ، جو سب سے زیادہ پاکیزہ ، سب سے زیادہ طاہر اور سب سے زیادہ متقی اور نیکو کار ہیں ۔  جب تم نے امام حسین علیہ السلام کی زیارت کر لی تو آپ  کے بالا سر کے مقام پر ہزار مرتبہ امیر المؤمنین علیہ السلام کی تسبیح کرو اور آپ کے پائنتی طرف ہزار مرتبہ حضرت فاطمہ علیہا السلام کی تسبیح کرو ۔ پھر آپ کی قبر مطہر کے پاس دو رکعت نماز پڑھو کہ جس کی دونوں رکعت میں سورۀ «یس» اور سورۀ «الرحمن» پڑھو ۔ اور جب تم یہ عمل انجام دو گے تو خداوند تمہارے لئے اس کا ثواب لکھے گا  ،ان شاء الله۔

ابوسعید کہتے ہیں : میں نے عرض کیا : میں آپ پر قربان جاؤں ! آپ مجھے امیر المؤمنین حضرت امام علی علیہ السلام اور حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی تسبیح تعلیم فرما دیں ۔

حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اے ابو سعید ! امیر المؤمنین امام علی علیہ السلام کی تسبیح یہ ہے :

سُبْحَانَ الَّذِي لاَ تَنْفَدُ خَزَائِنُهُ، سُبْحَانَ الَّذِي لاَ تَبِيدُ مَعَالِمُهُ، سُبْحَانَ الَّذِي لاَ يَفْنَى مَا عِنْدَهُ، سُبْحَانَ‏ الَّذِي لاَ يُشْرِكُ أَحَداً فِي حُكْمِهِ، سُبْحَانَ الَّذِي لاَ اضْمِحْلاَلَ لِفَخْرِهِ، سُبْحَانَ الَّذِي لاَ انْقِطَاعَ لِمُدَّتِهِ، سُبْحَانَ الَّذِي لاَ إِلَهَ غَيْرُهُ.

منزّه ہے وہ جس کے خزانوں کی کوئی انتہا نہیں ہے ، منزّه ہے وہ جس کی نشانیاں ختم نہیں ہوں گی ، منزّه ہے وہ جس کے پاس جو کچھ ہے ، وہ کبھی فنا نہیں ہو گا ، منزّه ہے وہ جو کسی کو بھی اپنے حکم میں شریک نہیں کرتی ، منزّه ہے وہ جس کی شائستگی نابود نہیں ہو سکتی ، منزّه ہے وہ جس کی مدت منقطع نہیں ہو سکتی ہے ، منزّه ہے وہ  جس کے سوا کوئی شائستہ معبود نہیں ہے ۔

حضرت فاطمہ علیہا السلام کی تسبیح یہ ہے :

سُبْحَانَ ذِي الْجَلاَلِ الْبَاذِخِ الْعَظِيمِ، سُبْحَانَ ذِي الْعِزِّ الشَّامِخِ الْمُنِيفِ، سُبْحَانَ ذِي ‏الْمُلْكِ الْفَاخِرِ الْقَدِيمِ، سُبْحَانَ ذِي الْبَهْجَةِ وَالْجَمَالِ، سُبْحَانَ مَنْ تَرَدَّى بِالنُّورِ وَالْوَقَارِ، سُبْحَانَ مَنْ‏ يَرَى أَثَرَ النَّمْلِ فِي الصَّفَا وَوَقْعَ الطَّيْرِ فِي الْهَوَاءِ. [1]

منزّه ہے وہ  جو صاحب جلال اور صاحبِ عظمت و بزرگی ہے ، منزّه ہے وہ جو ارجمند اور رفیع عزت والا ہے ، منزّه ہے وہ جو  فاخر اور ازلی سلطنت کا مالک ہے ، منزّه ہے وہ جو صاحب حسن و جمال ہے، منزّه ہے وہ جس نے نور  و وقار کی ردا اوڑھی ہے ، منزّه ہے وہ جو شفاف پتھر پر بھی چیونٹی کے نشان دیکھتا ہے ، منزّه ہے وہ جو ہوا میں پرندوں کے اڑنے کے نشان ملاحظہ کرتا ہے ۔

 


[1] کامل الزیارات: ص384 ح15.

 

    ملاحظہ کریں : 1450
    آج کے وزٹر : 59962
    کل کے وزٹر : 103882
    تمام وزٹر کی تعداد : 132963569
    تمام وزٹر کی تعداد : 92089958