حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
۲ ـ حضرت ابا عبد الله الحسین علیہ السلام کی قبر کے پاس دعائے مظلوم

۲ ـ حضرت ابا عبد الله الحسین علیہ السلام کی قبر

کے پاس دعائے مظلوم

حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کی قبر کےپاس دعائے مظلوم پڑھنا مستحب ہے اور وہ دعا یہ ہے :

أَللَّهُمَّ إِنّي أَعْتَزُّ بِدِينِكَ وَأُكْرَمُ بِهِدَايَتِكَ وَفُلاَنٌ يُذِلُّنِي بِشَرِّهِ وَيُهِينُنِي بِأَذِيَّتِهِ وَيَعِيبُنِي بِوَلاَءِ أَوْلِيَائِكَ ‏وَيَبْهَتُنِي بِدَعْوَاهُ وَقَدْ جِئْتُ إِلَى مَوْضِعِ الدُّعَاءِ وَضَمَانِكَ الْإِجَابَةَ أَللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَأَعِدْنِي عَلَيْهِ السَّاعَةَ السَّاعَةَ.

ترجمہ : خدایا! بیشک میں تیرے دین کے سائے تلے عزیز بنا  اور تیری ہدایت سے میرا اکرام ہوا ، اور فلاں مجھے اپنے شرّ سے خوار کر رہا ہے اور اپنی اذیتوں سے میری توہین کرتا ہے ، اور تیرے اولیاء کی ولایت کو میرے لئے عیب  سمجھتا  ہے ، اور اپنے دعویٰ سے مجھ پر بہتان لگاتا ہے ، اور میں نے دعا کا دامن تھاما ہے ، اور  تو نے اجابت کی ضمانت دی ہے ۔ خدایا ! محمد و  آل محمد پر درود بھیج اور  اس کے خلاف اسی وقت (اور) اسی وقت میری مدد فرما ۔

پھر قبر مطہر سے لپٹ کر سانس منقطع ہونے تک یوں کہیں :

مَوْلاَيَ إِمَامِي مَظْلُومٌ أَسْتَعْدِي عَلَى ظَالِمِهِ النَّصْرَ النَّصْرَ. [1]

اے میرے مولا ، اے میرے امام ! ایک مظلوم اپنے ظالم کے خلاف آپ سے مدد طلب کر رہا ہے ، اس کی مدد فرما ، مدد فرما ۔

 


[1] مصباح المتهجد: ص279، هدیة الزائرین: ص122.

 

    ملاحظہ کریں : 1470
    آج کے وزٹر : 60892
    کل کے وزٹر : 103882
    تمام وزٹر کی تعداد : 132965429
    تمام وزٹر کی تعداد : 92090888