حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
۲۵ـ امام حسین علیہ السلام کے حرم میں پندرہ ماہ رمضان کی رات میں نماز

۲۵ـ امام حسین علیہ السلام کے حرم میں

پندرہ ماہ رمضان کی رات میں نماز

مرحوم علامه مجلسی در کتاب شریف بحارالأنوار میں کہتے ہیں : ہم نے پندرہ رمضان المبارک کی رات میں امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے بارے میں اس کتاب کے شروع میں ایک روایت ذکر کی اور اپنی سند سے ایک اور روایت بھی نقل کی ہے ۔نیز ہم  نے اپنی اسناد سے ابو مفضل شیبانی سے علی بن عبد الواحد نہدی کی کتاب سے ایک حدیث کے ضمن میں دس رکعت نماز بھی نقل کی ہے ۔ اس حدیث میں راوی کا بیان ہے: امام صادق علیہ السلام سے کہا گیا : آپ اس شخص کے بارے میں کیا فرمائیں گے ، جو پندرہ رمضان المبارک کی  رات امام حسین علیہ السلام کی قبر مطہر کے پاس حاضر  ہو ؟

امام صادق علیہ السلام نے فرمایا :

واہ !  کیا خوب ہے ؛جو پندرہ رمضان المبارک کی رات امام حسین علیہ السلام کی قبر مطہر کے پاس عشاء کی نماز کے بعد دس رکعت نماز پڑھے کہ جس کی ہر رکعت میں دس دس مرتبہ سورۀ حمد اور سورۀ توحید «قل هو الله أحد» پڑھے اور آتش جہنم سے خدا کی پناہ میں آ جائے ۔ خداوند متعال اسے آتش جہنم سے آزاد شدہ لکھ دے گا  اور اسے اس وقت تک موت نہیں آئے گی ، جب تک وہ خواب میں فرشتے کو نہ دیکھے کہ جو اسے جنت کی بشارت دے  اور  دوسرا فرشتہ اسے آتش دوزخ سے امان میں رکھے۔ [1]

مؤلّف کا بیان ہے: ہم اس کتاب کے آنے والے ابواب میں دوسری نمازیں بھی ذکر کریں گے ۔ ان شاء الله ۔

 


[1] ۔ بحارالانوار ج 98 ص 40.

 

    ملاحظہ کریں : 1466
    آج کے وزٹر : 68428
    کل کے وزٹر : 103882
    تمام وزٹر کی تعداد : 132980499
    تمام وزٹر کی تعداد : 92098424