حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
تقویٰ اور قلب کا رابطہ

تقویٰ اور قلب کا رابطہ

دل چیزوں کو اخذ کرنے والی بھیجنے والی بہت قوی مشین ہے جسے خداوند متعال نے انسان کے وجود میں قرار دیا ہے تا کہ اس کے صحیح و سالم ہونے کی صورت میں انسان اس سے استفادہ کرکے اپنی  توانائی کے مطابق گذشتہ و آئندہ سے ارتباط برقرار کرے اور کبھی اپنی باطنی و قلبی توجہ(جو نفسانی خواہشات اور خیالات سے خالی ہو) اولیائے خدا سے مرتبط کر سکے۔

لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ امام عصر عجل اللہ فرجہ الشریف (جو کائنات کے دل کی حیثیت رکھتے ہیں)کے غیبت کے زمانے میں ہمارے دل صحت و سلامتی سے خالی اور روحانی بیماریوں میں  مبتلا ہیں ۔

حضرت امام علی علیہ السلام نے اپنے نورانی کلمات میں دلوں کی صحت و سلامتی اور اسی طرح قلبی امراض کی تصریح فرمائی ہے اور مختلف بیماریوں (ہمارادل جن بیماریوںمیں مبتلا ہو چکا ہے)سے نجات کا راستہ بھی بیان کیا ہے۔

مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام نے تقویٰ اور انسان کے وجود میں اس کے اثرات کوبیان کرتے ہوئے فرمایا:

''فَاِنَّ تَقْوَی اللّٰہِ دَوٰائُ دٰائِ قُلُوْبِکُمْ''([1])

تقویٰ الٰہی آپکے دلوں کی بیماری کا علاج ہے۔

اگر خداوند انسان کو تقویٰ و پرہیزگاری عطا کرے تو یہ دوسری مختلف دوائیوں  کی طرح مختلف قسم   کی بیماریوں میں مبتلا بیمار دلوں کو شفا دیتاہے۔ جس طرح طوفان اور مصیبت میں گرفتار مسافروں کو کشتی نجات دیتی ہے اسی طرح تقویٰ انسان کو مختلف قسم کے فتنوں،بلاؤں اور گرفتاریوں سے ہلاک ہونے سے بچاتا ہے۔

حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام ،حضرت لقمان کے اقوال کے ضمن میں فرماتے ہیں:

''.....فَلْتَکُنْ سَفِیْنَتُکَ فِیْھٰا تَقْوَی اللّٰہِ''([2])

ان موارد میں تمہاری کشتی (نجات) تقویٰ الٰہی ہونی چاہئے۔

تقویٰ بھی ایک طاقتور کشتی کی طرح بلاؤں کی امواج کو چیرکر انسان کو فتنوں سے نجات دلاتا ہے۔

امیر المؤمنین حضرت علی علیہ السلام فرماتے ہیں: 

''وَاعْلَمُوا أَنَّہُ مَنْ یَتَّقِ اللّٰہَ یَجْعَلْ لَہُ مَخْرَجًا مِنَ الْفِتَنْ''([3]) 

آگاہ ہو جاؤ !جو کوئی خدا کے لئے تقویٰ اختیار کرے ، خداوند اس کے لئے فتنوں سے فرار کے راستے کھول دیتا ہے۔

 


[1]۔ شرح غرر الحکم:ج ۵ص۲٦۹

[2]۔ بحار الانوار:ج۱ص۱۳٦

[3]۔ نہج البلاغہ،خطبہ: ١٨٣

 

 

    ملاحظہ کریں : 2096
    آج کے وزٹر : 40315
    کل کے وزٹر : 109822
    تمام وزٹر کی تعداد : 136614866
    تمام وزٹر کی تعداد : 94159484