حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
تلّۂ زینبیہ

تلّۂ زینبیہ

حاج سعد نے اپنے پدر بزرگوار جناب حاج عبد الامیر اسدی (جو اس مقام کے فرائض انجام دیتے تھے اور وہاں کے امور کو دیکھتے تھے ) سے نقل کیا ہے کہ انہوں نے عالم خواب میں دیکھا کہ گویا وہ اپنی عادت کے مطابق ضریح کے بالکل ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں اور ان کے پاس ایک شمعدان بھی ہے ۔ اسی دوران ایک جلیل القدر سید داخل ہوئے ، جن کے چہرے پر وقار اور ہیبت کے آثار نمایاں تھے ، اور ان کے ساتھ کچھ جلیل القدر علویات بھی تھیں ۔ سید نے اپنے دست مبارک سے ضریح مطہر کی طرف اشارہ کیا اور ان سے فرمایا : ’’یہ ہماری پھوپھی زینب (سلام اللہ علیہا) کا مقام ہے‘‘۔ پھر انہوں نے گریہ اور آہ و نالہ کرتے ہوئے زیارت پڑھنی شروع کی اور زیارت پڑھنے کے بعد امام حسین علیہ السلام کے مرقد مطہر کی طرف چلے گئے ۔ وہ  اس بات کے معتقد تھے کہ وہ بزرگ سید حضرت حجت سلام اللہ علیہ تھے ، اور ان کی دلیل یہ ہے کہ انہوں نے فرمایا : ’’یہ ہماری پھوپھی زینب (سلام اللہ علیہا) کا مقام ہے‘‘۔

    ملاحظہ کریں : 670
    آج کے وزٹر : 53945
    کل کے وزٹر : 138781
    تمام وزٹر کی تعداد : 138200004
    تمام وزٹر کی تعداد : 94956266