حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
داء الخبیث کے خاتمے کے لئے تربت کھانا

داء الخبیث کے خاتمے کے لئے تربت کھانا

امام صادق علیہ السلام سےداء الخبیث (شدید درد) کے خاتمے کے لئے مجرب اور مأثور دوا نقل ہوئی ہے کہ  آپ نے فرمایا :

ما من شي‏ء أنفع للدّاء الخبيث من طين الحسين‏ عليه السلام.

داء الخبیث (شدید درد )کے لئے امام حسین علیہ السلام کی قبر مطہر کی خاک سے بڑھ کر کوئی بھی چیز نفع بخش نہیں ہے ۔

عرض کیا : اے فرزند رسول خدا ! ہم اسے کیسے اخذ کریں ؟

امام صادق علیہ السلا نے فرمایا :

تشربه بماء المطر، وتطلي به موضع الأثر؛ فإنّه نافع مجرّب إن ‏شاء الله تعالى.

اسے بارش کے پانی کے ساتھ ملا کر پیو اور اس کی کچھ مقدار درد کے مقام پر لگاؤ ۔ یہ نافع اور مجرب ہے ، انشاء اللہ تعالیٰ ۔

علامه مجلسی قدّس سرّه اس حدیث کے ذیل میں فرماتے ہیں : داء الخبیث سے جذام اور برص مراد ہے ۔ اور وہ بات اس آخری احتمال کی تائید کرتی ہے ؎ جسے کتاب شکایات شیعہ میں ذکر کیا ہے کہ ایک شخص نے امام صادق علیہ السلام سے اپنے برص کی شکایت کی تو امام علیہ السلام نے فرمایا : امام حسین علیہ السلام کی قبر مطہر کی  خاک لو اور اسے آسمان کے پانی  کے ساتھ ملا کر پیئو ۔ اس نے یہ عمل انجام دیا تو اسے برص کی بیماری سے نجات مل گئی ۔ [1]

 


[1] ۔ التحفة الرضویة: ص65.

    ملاحظہ کریں : 799
    آج کے وزٹر : 0
    کل کے وزٹر : 137413
    تمام وزٹر کی تعداد : 141921199
    تمام وزٹر کی تعداد : 97830121