حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
امام حسین علیہ السلام کے بالا سر کے مقام پر سرخ تربت ہر بیماری کے لئے شفاء

امام حسین علیہ السلام کے بالا سر کے مقام پر سرخ تربت ہر بیماری کے لئے شفاء

ابن قولویه نے کامل الزایارات میں یونس بن رفیع سے  اور انہوں نے امام صادق علیه السلام سے روایت کیا ہے کہ آپ نے فرمایا :

إنّ عند رأس الحسين بن علي ‏عليهما السلام لتربة حمراء، فيها شفاء من كلّ داء إلاّ السام.

بیشک امام حسین علیہ السلام کے بالائے سر کی جانب سرخ رنگ کی تربت ہے جس میں موت کے علاوہ ہر بیماری کا علاج ہے ۔

راوی کا بیان ہے کہ میں  یہ حدیث سننے کے بعد میں امام حسین علیہ السلام کی قبر مطہر کے پاس آیا اور امام حسین علیہ السلام کی قبر مطہر کے سرہانے (بالا سر) ایک ذراع کے برابر زمین کھودی تو قبر مطہر کے سرہانے سے سرخ رنگ کی نرم مٹی نکلی ۔ ہم اس مٹی میں سے ایک درہم کے برابر  مٹی اپنے ساتھ کوفہ لے گئے ۔ میں نے اس میں اور بھی خاک ملا دی ۔ اس کے بعد میں وہ مٹی لوگوں کو بیماری سے شفاء پانے کے دوا کے طور دیتا تھا اور لوگوں کو اس سے شفاء حاصل ہوتی تھی  ۔ [1]

 


[1] ۔ کامل الزیارات: ص468 ح1، کافی: 4 / 588 ح4.

    ملاحظہ کریں : 810
    آج کے وزٹر : 73421
    کل کے وزٹر : 120650
    تمام وزٹر کی تعداد : 137459355
    تمام وزٹر کی تعداد : 94583385