حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
زیارت عاشورا کے بعد کی دعا

زیارت عاشورا  کے بعد کی دعا [1]

 يَا أَللهُ يَا أَللهُ يَا أَللهُ، يَا مُجِيبَ دَعْوَةِ الْمُضْطَرِّينَ، يَا كَاشِفَ كُرَبِ ‏الْمَكْرُوبِينَ، يَا غِيَاثَ الْمُسْتَغِيثِينَ، يَا صَرِيخَ الْمُسْتَصْرِخِينَ، وَيَا مَنْ ‏هُوَ أَقْرَبُ إِلَيَّ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ، وَيَا مَنْ يَحُولُ بَيْنَ الْمَرْءِ وَقَلْبِهِ، وَيَا مَنْ‏ هُوَ بِالْمَنْظَرِ الْأَعْلَى وَبِالْاُفُقِ الْمُبِينِ، وَيَا مَنْ هُوَ الرَّحْمَنُ الرَّحِيمُ عَلَى ‏الْعَرْشِ اسْتَوَى، وَيَا مَنْ يَعْلَمُ خَائِنَةَ الْأَعْيُنِ وَمَا تُخْفِى الصُّدُورُ، وَيَا مَنْ‏لاَيَخْفَى عَلَيْهِ خَافِيَةٌ.يَا مَنْ لاَتَشْتَبِهُ عَلَيْهِ الْأَصْوَاتُ، وَيَا مَنْ لاَتُغَلِّطُهُ الْحَاجَاتُ، وَيَا مَنْ ‏لاَيُبْرِمُهُ إِلْحَاحُ الْمُلِحِّينَ، يَا مُدْرِكَ كُلِّ فَوْتٍ، وَيَا جَامِعَ كُلِّ شَمْلٍ، وَيَا بَارِئَ النُّفُوسِ بَعْدَ الْمَوْتِ، يَا مَنْ هُوَ كُلَّ يَوْمٍ في شَأْنٍ، يَا قَاضِيَ‏ الْحَاجَاتِ، يَا مُنَفِّسَ الْكُرُبَاتِ، يَا مُعْطِيَ السُّؤُلاَتِ، يَا وَلِيَّ الرَّغَبَاتِ، يَا كَافِيَ الْمُهِمَّاتِ، يَا مَنْ يَكْفِي مِنْ كُلِّ شَيْ‏ءٍ وَلاَيَكْفِي مِنْهُ شَيْ‏ءٌ فِي ‏السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ.أَسْئَلُكَ بِحَقِّ مُحَمَّدٍ خَاتَمِ النَّبِيِّينَ، وَعَلِيٍّ أَمِيرِالْمُؤْمِنِينَ، وَبِحَقّ‏ فَاطِمَةَ بِنْتِ نَبِيِّكَ، وَبِحَقِّ الْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ، فَإِنِّي بِهِمْ أَتَوَجَّهُ إِلَيْكَ في‏ مَقَامِي هَذَا، وَبِهِمْ أَتَوَسَّلُ، وَبِهِمْ أَتَشَفَّعُ إِلَيْكَ، وَبِحَقِّهِمْ أَسْئَلُكَ وَاُقْسِمُ‏ وَأَعْزِمُ عَلَيْكَ، وَبِالشَّأْنِ الَّذي لَهُمْ عِنْدَكَ، وَبِالْقَدْرِ الَّذِي لَهُمْ عِنْدَكَ، وَبِالَّذِي فَضَّلْتَهُمْ عَلَى الْعَالَمِينَ، وَبِاسْمِكَ الَّذِي جَعَلْتَهُ عِنْدَهُمْ وَبِهِ ‏خَصَصْتَهُمْ دُونَ الْعَالَمِينَ، وَبِهِ أَبَنْتَهُمْ، وَأَبَنْتَ فَضْلَهُمْ مِنْ فَضْلِ الْعَالَمِينَ‏ حَتَّى فَاقَ فَضْلُهُمْ فَضْلَ الْعَالَمِينَ جَمِيعاً.أَسْئَلُكَ أَنْ تُصَلِّيَ عَلَى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ، وَأَنْ تَكْشِفَ عَنِّي غَمِّي ‏وَهَمِّي وَكَرْبِي، وَتَكْفِيَنِي الْمُهِمَّ مِنْ اُمُورِي، وَتَقْضِيَ عَنِّي دَيْنِي، وَتُجِيرَنِي مِنَ الْفَقْرِ، وَتُجِيرَنِي مِنَ الْفَاقَةِ، وَتُغْنِيَنِي عَنِ الْمَسْأَلَةِ إِلَى ‏الْمَخْلُوقِينَ.وَتَكْفِيَنِي هَمَّ مَنْ أَخَافُ هَمَّهُ، وَعُسْرَ مَنْ أَخَافُ عُسْرَهُ، وَحُزُونَةَ مَنْ ‏أَخَافُ حُزُونَتَهُ، وَشَرَّ مَنْ أَخَافُ شَرَّهُ، وَمَكْرَ مَنْ أَخَافُ مَكْرَهُ، وَبَغْيَ مَنْ ‏أَخَافُ بَغْيَهُ، وَجَوْرَ مَنْ أَخَافُ جَوْرَهُ، وَسُلْطَانَ مَنْ أَخَافُ سُلْطَانَهُ، وَكَيْدَ مَنْ أَخَافُ كَيْدَهُ، وَمَقْدُرَةَ مَنْ أَخَافُ مَقْدُرَتَهُ عَلَيَّ، وَتَرُدَّ عَنِّي كَيْدَ الْكَيَدَةِ، وَمَكْرَ الْمَكَرَةِ.أَللَّهُمَّ مَنْ أَرَادَنِي فَأَرِدْهُ، وَمَنْ كَادَنِي فَكِدْهُ، وَاصْرِفْ عَنِّي كَيْدَهُ‏ وَمَكْرَهُ وَبَأْسَهُ وَأَمَانِيَّهُ، وَامْنَعْهُ عَنِّي كَيْفَ شِئْتَ وَأَنَّى شِئْتَ. أَللَّهُمّ ‏اشْغَلْهُ عَنِّي بِفَقْرٍ لاَتَجْبُرُهُ، وَبِبَلاَءٍ لاَتَسْتُرُهُ، وَبِفَاقَةٍ لاَتَسُدُّهَا، وَبِسُقْمٍ‏ لاَتُعَافِيهِ، وَذُلٍّ لاَتُعِزُّهُ، وَبِمَسْكَنَةٍ لاَتَجْبُرُهَا.أَللَّهُمَّ اضْرِبْ بِالذُّلِّ نَصْبَ عَيْنَيْهِ، وَأَدْخِلْ عَلَيْهِ الْفَقْرَ في مَنْزِلِهِ، وَالْعِلَّةَ وَالسُّقْمَ في بَدَنِهِ حَتَّى تَشْغَلَهُ عَنِّي بِشُغْلٍ شَاغِلٍ لاَ فَرَاغَ لَهُ، وَأَنْسِهِ ذِكْرِي كَمَا أَنْسَيْتَهُ ذِكْرَكَ، وَخُذْ عَنِّي بِسَمْعِهِ وَبَصَرِهِ وَلِسَانِهِ وَيَدِهِ‏ وَرِجْلِهِ وَقَلْبِهِ وَجَمِيعِ جَوَارِحِهِ، وَأَدْخِلْ عَلَيْهِ في جَمِيعِ ذَلِكَ السُّقْمَ، وَلاَتَشْفِهِ حَتَّى تَجْعَلَ ذَلِكَ لَهُ شُغْلاً شَاغِلاً بِهِ عَنِّي وَعَنْ ذِكْرِي.وَاكْفِنِي يَا كَافِيَ مَا لاَيَكْفِي سِوَاكَ، فَإِنَّكَ الْكَافِي لاَ كَافِيَ سِوَاكَ، وَمُفَرِّجٌ لاَ مُفَرِّجَ سِوَاكَ، وَمُغِيثٌ لاَ مُغِيثَ سِوَاكَ، وَجَارٌ لاَ جَارَ سِوَاكَ، خَابَ مَنْ كَانَ جَارُهُ سِوَاكَ، وَمُغِيثُهُ سِوَاكَ، وَمَفْزَعُهُ إِلَى سِوَاكَ، وَمَهْرَبُهُ‏ إِلَى سِوَاكَ، وَمَلْجَأُهُ إِلَى غَيْرِكَ، وَمَنْجَاهُ مِنْ مَخْلُوقٍ غَيْرِكَ، فَأَنْتَ ثِقَتِي‏وَرَجَائِي وَمَفْزَعِي وَمَهْرَبِي وَمَلْجَاي وَمَنْجَايَ، فَبِكَ اَسْتَفْتِحُ، وَبِكَ ‏اَسْتَنْجِحُ، وَبِمُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ أَتَوَجَّهُ إِلَيْكَ، وَأَتَوَسَّلُ وَأَتَشَفَّعُ.فَأَسْئَلُكَ يَا أَللهُ يَا أَللهُ يَا أَللهُ، فَلَكَ الْحَمْدُ، وَلَكَ الشُّكْرُ، وَإِلَيْكَ ‏الْمُشْتَكَى، وَأَنْتَ الْمُسْتَعَانُ، فَأَسْئَلُكَ يَا أَللهُ يَا أَللهُ يَا أَللهُ بِحَقِّ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ أَنْ تُصَلِّيَ عَلَى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ، وَأَنْ تَكْشِفَ عَنِّي غَمِّي ‏وَهَمِّي وَكَرْبِي فِي مَقَامِي هَذَا كَمَا كَشَفْتَ عَنْ نَبِيِّكَ هَمَّهُ وَغَمَّهُ وَكَرْبَهُ، وَكَفَيْتَهُ هَوْلَ عَدُوِّهِ، فَاكْشِفْ عَنِّي كَمَا كَشَفْتَ عَنْهُ، وَفَرِّجْ عَنِّي كَمَافَرَّجْتَ عَنْهُ، وَاكْفِنِي كَمَا كَفَيْتَهُ، وَاصْرِفْ عَنِّي هَوْلَ مَا أَخَافُ هَوْلَهُ، وَمَؤُونَةَ مَا أَخَافُ مَؤُونَتَهُ، وَهَمَّ مَا أَخَافُ هَمَّهُ بِلاَ مَؤُونَةٍ عَلَى نَفْسِي مِنْ‏ذَلِكَ، وَاصْرِفْنِي بِقَضَاءِ حَوَائِجِي، وَكِفَايَةِ مَا أَهَمَّنِي هَمُّهُ مِنْ أَمْرِ آخِرَتِي‏ وَدُنْيَايَ.يَا أَمِيرَالْمُؤْمِنِينَ وَيَا أَبَا عَبْدِاللهِ عَلَيْكُمَا مِنِّي سَلاَمُ اللهِ أَبَداً مَا بَقِيتُ‏ وَبَقِيَ اللَّيْلُ وَالنَّهَارُ، وَلاَ جَعَلَهُ اللهُ آخِرَ الْعَهْدِ مِنْ زِيَارَتِكُمَا، وَلاَ فَرَّقَ‏ اللهُ بَيْنِي وَبَيْنَكُمَا.أَللَّهُمَّ أَحْيِنِي حَيَوةَ مُحَمَّدٍ وَذُرِّيَّتِهِ، وَأَمِتْنِي مَمَاتَهُمْ، وَتَوَفَّنِي عَلَى مِلَّتِهِمْ، وَاحْشُرْنِي فِي زُمْرَتِهِمْ، وَلاَتُفَرِّقْ بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ طَرْفَةَ عَيْنٍ أَبَداً فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ.يَا أَمِيرَالْمُؤْمِنِينَ وَيَا أَبَا عَبْدِاللهِ أَتَيْتُكُمَا زَائِراً وَمُتَوَسِّلاً إِلَى اللهِ رَبِّي ‏وَربِّكُمَا، وَمُتَوَجِّهاً إِلَيْهِ بِكُمَا، وَمُسْتَشْفِعاً بِكُمَا إِلَى اللهِ تَعَالَى في ‏حَاجَتِي هَذِهِ، فَاشْفَعَا لي، فَإِنَّ لَكُمَا عِنْدَاللهِ الْمَقَامَ الْمَحْمُودَ، وَالْجَاهَ‏ الْوَجِيهَ، وَالْمَنْزِلَ الرَّفِيعَ وَالْوَسِيلَةَ، إِنِّي أَنْقَلِبُ عَنْكُمَا مُنْتَظِراً لِتَنَجُّزِ الْحَاجَةِ وَقَضَائِهَا وَنَجَاحِهَا مِنَ اللهِ بِشَفَاعَتِكُمَا لي إِلَى اللهِ في ذَلِكَ، فَلاَ أَخِيبُ وَلاَيَكُونُ مُنْقَلَبِي مُنْقَلَباً خَائِباً خَاسِراً بَلْ يَكُونُ مُنْقَلَبِي مُنْقَلَباً رَاجِحاً رَاجِياً مُفْلِحاً مُنْجِحاً مُسْتَجَاباً بِقَضَاءِ جَمِيعِ حَوَائِجِي، وَتَشَفَّعَا لي ‏إِلَى اللهِ.اِنْقَلَبْتُ عَلَى مَا شَاءَ اللهُ وَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللهِ، مُفَوِّضاً أَمْرِي إِلَى ‏اللهِ، مُلْجِأً ظَهْرِي إِلَى اللهِ، مُتَوَكِّلاً عَلَى اللهِ، وَأَقُولُ حَسْبِيَ اللهُ وَكَفَى، سَمِعَ اللهُ لِمَنْ دَعَى، لَيْسَ لي وَرَاءَ اللهِ وَوَرَائَكُمْ يَا سَادَتِي مُنْتَهَى، مَا شَاءَ رَبِّي كَانَ، وَمَا لَمْ يَشَأْ لَمْ يَكُنْ، وَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللهِ، أَسْتَوْدِعُكُمَا اللهَ، وَلاَ جَعَلَهُ اللهُ آخِرَ الْعَهْدِ مِنِّي إِلَيْكُمَا. إِنْصَرَفْتُ يَا سَيِّدِي يَا أَمِيرَالْمُؤْمِنِينَ وَمَوْلاَيَ، وَأَنْتَ يَا أَبَاعَبْدِاللهِ يَاسَيِّدي، وَسَلاَمِي عَلَيْكُمَا مُتَّصِلٌ مَا اتَّصَلَ اللَّيْلُ وَالنَّهَارُ، وَاصِلٌ ذَلِكَ ‏إِلَيْكُمَا، غَيْرُ مَحْجُوبٍ عَنْكُمَا سَلاَمِي إِنْ شَاءَ اللهُ، وَأَسْأَلُهُ بِحَقِّكُمَا أَنْ ‏يَشَاءَ ذَلِكَ وَيَفْعَلَ، فَإِنَّهُ حَمِيدٌ مَجِيدٌ.اِنْقَلَبْتُ يَا سَيِّدَيَّ عَنْكُمَا تَائِباً حَامِداً لِلهِ، شَاكِراً رَاجِياً لِلْإِجَابَةِ، غَيْرَ آيِسٍ وَلاَ قَانِطٍ، آئِباً عَائِداً رَاجِعاً إِلَى زِيَارَتِكُمَا، غَيْرَ رَاغِبٍ عَنْكُمَا، وَلاَ مِنْ زِيَارَتِكُمَا، بَلْ رَاجِعٌ عَائِدٌ إِنْ شَاءَ اللهُ، وَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللهِ.يَا سَادَتِي رَغِبْتُ إِلَيْكُمَا وَإِلَى زِيَارَتِكُمَا بَعْدَ أَنْ زَهِدَ فِيكُمَا وَفِي ‏زِيَارَتِكُمَا أَهْلُ الدُّنْيَا، فَلاَ خَيَّبَنِيَ اللهُ مَا رَجَوْتُ، وَمَا أَمَّلْتُ في ‏زِيَارَتِكُمَا، إِنَّهُ قَرِيبٌ مُجِيبٌ.[2]

اے اللہ ،اے اللہ، اے اللہ ، اے بے چاروں کی دعا قبول کرنے والے، اے مشکلوں والوں کی مشکلیں حل کرنے والے،  اے داد خواہوں کی داد رسی کرنے والے ،اے فریادیوں کی فریاد کو پہنچنے والے ،اور اے وہ جو شہ رگ سے بھی زیادہ میرے قریب ہے، اے وہ جو انسان اور اس کے دل کے درمیان حائل ہو جاتا ہے اور وہ جو نظر سے بالا تر جگہ اور روشن تر کنارے میں ہے ، اے وہ جو بڑامہربان نہایت رحم والا عرش پرحاوی ہے، اے وہ جو آنکھوں کی ناروا حرکت اور دلوں کی باتوں کو جانتا ہے، اے وہ جس پر کوئی راز پوشیدہ نہیں ،اے وہ جس کو آوازوں میں غلط فہمی نہیں ہوتی، اے وہ جس کو حاجتوں میں بھول نہیں پڑتی ،اے وہ جس کو مانگنے والوں کا اصرار بیزار نہیں کرتا، اے ہر گمشدہ کو پالینے والے اے بکھروں کو اکٹھاکرنے والے اور اے لوگوں کو موت کے بعد زندہ کرنے والے، اے وہ جس کی ہر روز نئی شان ہے اے حاجتوں کے پورا کرنے والے، اے مصیبتوں کو دور کرنے والے ، اے سوالوں کے پورا کرنے والے، اے خواہشوں پر مختار اے مشکلوں میں مددگار، اے وہ جو ہر امر میں مدد گار ہے ،اور جس کے سوا زمین اور آسمانوں میں کوئی چیز مدد نہیں کرتی سوال کرتا ہوں تجھ سے نبیوں کے خاتم محمدکے حق کے واسطے اور مومنوں کے ، امیر علی مرتضی (علیہ السلام )کے حق کے واسطے تیرے نبی کی دختر فاطمہ (سلام اللہ علیہا)کے حق کے واسطے اور حسن و حسین (علیہما السلام) کے حق کے واسطے کیونکہ میں نے انہی کے وسیلے سے تیری طرف رخ کیا۔اس جگہ جہاں کھڑا ہوں ان کو اپناوسیلہ بنایا انہی کو تیرے ہاں سفارشی بنایا ،اور ان کے حق کے واسطے تیرا سوالی ہوں ، اسی کی قسم دیتا ہوں اور تجھ سے طلب کرتا ہوں ان کی شان کے واسطے جووہ تیرے ہاں رکھتے ہیں اس مرتبے کا واسطہ جو وہ تیرے حضور رکھتے ہیں کہ جس سے تو نے ان کو جہانوںمیں بڑائی دی اورتیرے اس نام کے واسطے سے جو تو نے ان کے ہاں قرار دیا ،اور اس کے ذریعے ان کو جہانوںمیں خصوصیت عطا فرمائی ۔ان کو ممتاز کیا اور ان فضیلت کو جہانوں میں سب سے بڑھا دیا ،یہاں تک کہ ان کی فضلیت تمام جہانوں میں سب سے زیادہ ہوگئی ، میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ محمدو آل محمدپر درود بھیج ،اور یہ کہ میرا ہر غم ،ہر اندیشہ اور ہر دکھ دور فرما دے ،اور ہر دشوار کام میں میری مدد کر  ، میرا قرضہ ادا کر دے ، مجھ کو تنگدستی سے پناہ دے ، مجھ کو ناداری سے بچا  ، اور مجھ کو لوگوں کے آگے ہاتھ پھیلانے سے بے نیاز کر دے ،اور میری مدد فرما !اس اندیشے میں جس سے میں ڈرتا ہوں اور اس تنگی میں جس سے پریشان ہوں ،اس غم میں جس سے گھبراتا ہوں ،اس تکلیف میں جس سے خوف کھاتا ہوں ،اس بری تدبیر سے جس سے ڈرتا رہتا ہوں ، اس ظلم سے جس سے سہما ہوا ہوں، اس بے گھر ہونے سے جس سے ترساں ہوں ،اس کے تسلط سے جس سے ہراساں ہوں ، اس فریب سے جس سے خائف ہوں ، اس کی قدرت سے جس سے ڈرتا ہوں ، مجھ سے دھوکہ دینے والوں کے دھوکے اور فریب کاروں کے فریب کو دور کر ۔ اے معبود !جو میرے لیے جیسا قصد کرے تو اس کے ساتھ ویسا قصد کر ،جو مجھے دھوکہ دے تو اسے دھوکہ دے ،اور مجھ سے اس کے دھوکے ،فریب، سختی اور اس کی بد اندیشی کو دور کر دے  ، اسے مجھ سے روک دے جس طرح تو چاہے اور جہاں چاہے۔ اے معبود اس کو میرا خیال بھلا دے ، ایسے فاقے سے جو دور نہ ہو، ایسی مصیبت سے جسے تو نہ ٹالے، ایسی تنگدستی سے جسے تو نہ ہٹائے ،ایسی بیماری سے جس سے تو نہ بچائے، ایسی ذلت سے جس میں توعزت نہ دے اور ایسی بے کسی سے جسے تو دور نہ کرے ۔ اے معبود! میرے دشمن کی خواری اس کے سامنے ظاہر کر دے ، اس کے گھر میں فقر و فاقہ کو داخل کردے ،اور اس کے بدن میں دکھ اور بیماری پیدا کر دے یہاں تک کہ مجھے بھول کر اسے اپنی ہی پڑ جائے کہ اسے برائی کاموقع نہ ملے ،اسے میری یاد بھلا دے جیسے اس نے تیری یاد بھلا رکھی ہے ،اور میری طرف سے اس کے کان، اس کی آنکھیں ،اس کی زبان ،اس کے ہاتھ ،اس کے پاؤں ،اس کا دل اور اس کے تمام اعضا کو روک دے ،اور ان سب پر بیماری وارد کر دے اور اسے اس سے شفا نہ دے ،یہاں تک کہ اس کے لیے ایسی سختی بنا دے جس میں وہ پڑا رہے  اور وہ  مجھ سے اور میری یاد سے غافل ہو جائے ،اور میری مدد کر، اے مدد گار کہ تیرے سواکوئی مدد گار نہیں، کیونکہ تو میرے لیے کافی ہے، تیرے سوا کوئی کافی نہیں، تو کشائش دینے والا ہے تیرے سوا کشائش دینے والا نہیں، تو فریاد رس ہے تیرے سوا فریاد رس نہیں ،تو پناہ دینے والا ہے  اور تیرے سوا کوئی پناہ دینے والا نہیں وہ تیرے علاوہ کسی اور سے پناہ لینے والا اپنے مقصد تک  نہیں ،جس کا تو فریاد رس نہیں وہ تیرے علاوہ کس سے فریاد کرے ،اورتیرے علاوہ کس کی طرف بھاگے ،وہ تیرے سوا کس کی پناہ لے اور جسے بچانے والا تیرے سواکوئی اور نہ ہو ،کیونکہ تو ہی میرا سہارا ،میری امید گاہ ،میری جائے فریاد ،میرے قرار کی جگہ ،اور میری پناہ  گاہ ہے ،تو مجھے نجات دینے والا ہے، پس تجھی سے نجات کا طالب ہوں اور کامیابی چاہتا ہوں۔ میں محمد و آل محمد کے واسطے سے تیری طرف آیا اور انہیں وسیلہ بنانا اور شفاعت چاہتا ہوں۔پس  (میرا) تجھ سے سوال ہے اے خدا ،  اے خدا ، اے خدا ،  پس حمد و شکر تیرے ہی لیے ہے تجھ ہی سے شکایت کی جاتی ہے اور تو ہی مدد کرنے والا ہے۔ پس میں تجھ سے سوال کرتا ہوں ، سے اے خدا ،  اے خدا ، اے خدا !محمدو آل محمدکے واسطے سے کہ محمدو آل محمد پر درود بھیج ، تومیرا غم میرا اندیشہ اور میرا دکھ اس جگہ جہاں کھڑا ہوں جیسے تو نے اپنے نبی کا اندیشہ ،ان کا غم اور ان کی تنگی دور کی تھی  اور دشمن سے خوف میں ان کی مدد فرمائی تھی، پس میری مشکل دور کر جیسے ان کی مشکل دور کی تھی ، اور مجھے  کشائش دے جیسے ان کو کشائش دی تھی ،اور میری مدد کر جیسے ان کی مدد فرمائی تھی ،میرا خوف دور کر جیسے ان کا خوف دور فرمایا تھا ،میری تکلیف دور کر جیسے ان کی تکلیف دور فرمائی تھی، اور وہ اندیشہ مٹا جس سے ڈرتا ہوں بغیر اس کے کہ اس سے مجھے کوئی زحمت اٹھانی پڑے ،مجھے پلٹا جب کہ میری حاجات پوری ہو جائیں جس امر کا اندیشہ ہے، اور میرے دنیا و آخرت کے تمام تر معاملات میں میں مدد دے ،  اے مومنوں کے امیراور اے ابا عبداللہ!  آپ پر میری طرف سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خدا کا سلام ہو ، جب تک زندہ ہوں اور رات دن باقی ہیں اور خدا میری اس زیارت کو آپ دونوں کے لئے میری آخری زیارت نہ بنائے ،اور میرے اور آپ کے درمیان جدائی نہ ڈالے۔ اے معبود!مجھے زندہ رکھ محمداور ان کی اولاد کی طرح، مجھے انہی جیسی موت دے ،مجھے ان کی روش پر وفات دے ،مجھے ان کے گروہ میں محشور فرما، اور میرے اور ان کے درمیان ایک پل کی جدائی نہ ڈال، کبھی بھی دنیا اور آخرت میں اے امیر المومنین علیہ السلام اور اے ابا عبداللہ ! میں آپ دونوں کی زیارت کو آیا کہ اس کو خدا کے یہاںوسیلہ بناں جو میرا اور آپ کا رب ہے ،میں آپ کے ذریعے اس کی طرف متوجہ ہوا ہوں اور آپ دونوں کو اپنی حاجت کے بارے میں خدا کے ہاں سفارشی بناتا ہوں، پس میری شفاعت کریں کہ آپ دونوں خدا کے حضور پسندیدہ مقام ،بہت زیادہ آبرو ،بہت اونچا مرتبہ اور محکم تعلق رکھتے ہیں، بے شک میں آپ دونوں کے ہاں سے اس انتظار میں پلٹ رہا ہوں کہ میری حاجت پوری ہو اور مراد برآئے خدا کے ہاں آپ کی شفاعت کے ذریعے جو میرے حق میں آپ خدا کے ہاں ندا دیں گے لہذا میں مایوس نہیں اور میری واپسی ایسی واپسی نہیں ہے جس میں ناامیدی و ناکامی ہو بلکہ میری واپسی ایسی جو بہترین نفع مند کامیاب قبول دعا کی حامل میری تمام حاجتیں پوری ہونے کے ساتھ ہے، جب کہ آپ خدا کے ہاں میرے سفارشی ہیں، میں پلٹ رہا ہوں اس امر پر جو خدا چاہے اور نہیں طاقت و قوت مگر جو خدا سے ملتی ہے،  میں نے اپنا معاملہ خدا کے سپردکر دیا، اس کا سہارا لے کر خدا پر ہی بھروسہ رکھتا ہوں، اور کہتا ہوں خدا میرا ذمہ دار اور مجھے کافی ہے، خدا سنتا ہے جو اسے پکارے ، خدا کے سوا اور آپ کے سوا میرا کوئی ٹھکانہ نہیں ، اے میرے سردار جو میرا رب چاہے وہ ہوتا ہے اور جو وہ نہ چاہے نہیں ہوتا اور نہیں ہے طاقت و قوت مگر جو خدا سے ملتی ہے میں آپ دونوں کو خدا کے سپرد کرتا ہوں اور خدا اس کوآپ کے ہاں میری آخری حاضری قرار نہ دے ،میں واپس جاتا ہوں ۔اے میرے آقا، اے مومنوں کے امیر، اورمیرے مولا ،  اور آپ اے ابا عبداللہ، اے میرے سردار، میرا سلام ہو آپ دونوں پر متواتر جب تک رات اور دن باقی ہیں ، یہ سلام آپ دونوں کو پہنچتا رہے ،آپ پر میرا یہ سلام کبھی رکنے نہ پائے ،اگر خدا چاہے تو سوال کرتا ہوں اس سے آپ کے واسطے کہ وہ یہی چاہے اور یہ کرے کیونکہ وہ ہے حمد والا بزرگی والا میں آپ کے ہاں سے جاتا ہوں، اے میرے سردار ا ور خدا سے توبہ کرتا ہوں، اس کی حمد کرتا ہوں، شکر کرتا ہوں، قبولیت کا امید وار ہوں ،مجھے نا امید و مایوس نہ کرنا ،پھر آنے کی زیارت کرنے کے ارادے سے ،نہ کہ آپ سے اور نہ آپ کی زیارت سے منہ موڑے ہوئے ،بلکہ دوبارہ آنے کے لئے، اگر خدا چاہے اورنہیں طاقت و قوت مگر جو خدا سے ملتی ہے اے میرے سردار میں آپ کا اور آپ کی زیارت کا شائق ہوں ، جب کہ بے رغبت ہو گئے ہیں آپ سے اور آپ دونوں کی زیارت کرنے سے یہ دنیا والے، پس خدا مجھے نا امید نہ کرے ،اس سے جس کی امید و آرزو رکھتا ہوں ،آپ کی زیارت کے واسطے، بے شک وہ نزدیک تر ہے، قبول کرنے والا ہے۔

کفعمی رحمہ اللہ کتاب ’’بلد الأمین‘‘ میں مزید یوں کہتے ہیں : پھر نماز عاشورا پڑھو ، اور یہ چار رکعت نماز ہے جسے پہلے نمازوں کے باب میں ذکر کیا گیا ہے ۔  [3]

سیف بن عمیرہ  کہتے ہیں : ہم نے صفوان سے کہا : علقمہ بن محمد حضرمی نے ہمارے لئے امام باقر علیہ السلام سے اس طرح نقل نہیں کیا  ، بلکہ صرف دعا اور زیارت کو نقل کیا ہے ۔ صفوان نے جواب دیا : ہم اپنے آقا و مولا حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے ساتھ یہاں آئے تھے تو آپ  نے یہی عمل انجام دیا تھا ، جو ہم نے نے اپنی زیارت میں انجام دیا ہے ، اور پھر آپ  نے نماز بجا  لائے کے بعد وداع کے وقت یہ دعا پڑھی  جس طرح ہم نماز بجا لائے ہیں ، اور اسی طرح سے وداع کیا جس طرح ہم نے وداع کیا ہے ۔ پھر صفوان نے کہا : امام صادق علیہ السلام نے مجھ سے فرمایا :

اے صفوان ! اس زیارت کا عہد  کرو (یعنی اس کی  پابندی کرو)  ، اور اس دعا کے ذریعہ دعا کرو  اور امام حسین علیہ السلام کی اس زیارت کے ذریعہ زیارت کرو  ، کیونکہ میں خداوند تبارک و تعالیٰ کی  بارگاہ میں اس شخص کے لئے ضامن ہوں جو امام حسین علیہ السلام کی اس طریقے کے مطابق زیارت کرے اور یہ دعا پڑھے ، چاہے نزدیک ہو یا دور ، خداوند اس کی زیارت کو قبول فرمائے گا  اور اس کی سعی کا اجر عطا فرمائے گا ، اس تک اپنا سلام پہنچائے گا ، اس کے لئے کوئی مانع نہیں ہو گا  ، اور اس کی حاجتوں کو پورا فرمائے گا  چاہے وہ بہت زیادہ ہوں ، اور اسے محروم نہیں فرمائے گا ۔

اور پھر صفوان نے بتایا کہ ہم اپنے آقا و مولا حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے ساتھ یہاں آئے تھے تو آپ  نے یہی عمل انجام دیا تھا اور آپ نے نماز پڑھنے اور وداع کرنے کے بعد یہ دعا پڑھی ۔ اور پھر مجھ سے فرمایا :میں اس بات کا ضامن ہوں کہ جو شخص بھی اس طرح زیارت کرے گا اور یہ دعا پڑھے گا ، چاہے نزدیک سے ہو یا دور سے ؛ تو خداوند تبارک و تعالیٰ اس کی زیارت کو قبول فرمائے گا ، اور اس کے عمل کی جزاء عطا فرمائے گا ، اور اس کا سلام کی مانع و حائل کے بغیر ان تک ضرور پہنچے گا اور اس کی حاجتیں پوری ہوں گی ، چاہے وہ  کتنی ہی عظیم کیوں نہ ہوں ، اور وہ اسے اس کی حاجتوں سے محروم نہیں کرے گا ۔

اے صفوان ! میں نے یہ زیارت اسی ضمانت کے ساتھ اپنے والد گرامی سے دریافت کی اور میرے والد نے اپنے پدر گرامی حضرت علی بن الحسین علیہما السلام سے، اور انہوں نے اپنے والد گرامی حضرت امام حسین علیه السلام سے اور انہوں نے اپنے برادر محترم امام مجتبیٰ علیه السلام سے اور انہوں نے امیر المؤمنین علی علیہ السلام سے یہ ضمانت دریافت کی ، اور امیر المؤمنین علی بن ابی طالب علیہما السلام کو رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے یہ ضمانت دی ، اور رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو حضرت جبرئیل علیہ السلام نے خداوند متعال  کی طرف سے یہی ضمانت دی کہ خدا نے اپنی ذات کی قسم کھائی ہے کہ جو شخص بھی عاشورا کے دن اس زیارت کے ذریعہ دور یا نزدیک سے حسین بن علی علیہما السلام کی زیارت کرے اور یہ دعا پڑھے ؛ خداوند متعال اس کی زیارت کو قبول فرمائے گا ،  اور اس کی جو بھی حاجت ہو گی اور وہ جو بھی سوال کرے گا ، میں اس کی حاجت روائی کروں گا اور اسے محروم واپس نہیں لوٹاؤں گا ، بلکہ اسے مسرور اور روشن آنکھوں کے ساتھ واپس بھیجوں گا ، اس کی حاجتیں پوری ہوں گی ،وہ جنت  کے مل جانے اور آتش جہنم سے نجات پا جانے کے ذریعہ کامیاب ہو جائے گا ، اور اسے شفیع بناؤں گا ،اور وہ اہل بیت علیہم السلام سے عداوت رکھنے والے ناصبی کے علاوہ کسی کی بھی شفاعت کرے گا تو میں اس کی شفاعت کو قبول کروں گا ، اور  خدا نے  اس کی قسم کھائی ہے اور  خدا نے خود پر  یہ لازم قرار دیا ہے اور ملائکہ کو اس کا گواہ بنایا ہے ۔

پھر جبرئیل نے عرض کیا: یا محمد ! بیشک خدا نے مجھے آپ کی طرف بھیجا ہے تا کہ میں آپ کو اور علی و فاطمہ ، حسن و حسین اور قیامت تک ان کی اولاد کے ائمہ (علیہم السلام)  کو یہ  بشارت دوں  ۔ پس اے محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)! آپ کی یہ مسرت اور علی و فاطمہ، حسن و حسین  ، ائمہ (علیہم السلام)   اور  آپ کے شیعوں کی یہ خوشی و مسرت قیامت تک جاری و ساری رہے ۔

صفوان کہتے ہیں : امام صادق علیہ السلام نے مجھ سے  فرمایا : اے صفوان ! جب بھی خداوند متعال سے تمہاری کوئی حاجت ہو تو  تم جہاں کہیں بھی ہو ؛ یہ زیارت بجا لاؤ اور یہ دعا پڑھو  ، اور پھر خدا سے اپنی حاجت طلب کر و ، انشاء اللہ  حاجت پوری ہو گی ۔ اور خدا وند کریم اپنے لطف سے اپنے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے کئے ہوئے وعدے کی خلاف ورزی نہیں کرتا ۔  اور حمد و ثناء خدا کے لئے ہے۔ [4]

 


[1] ۔ مرحوم سید رشتی کے واقعہ میں نقل ہوا ہے کہ جب انہیں زیارت عاشورا پڑھنے کا حکم دیا گیا تو انہوں نے زیارت عاشورا اور دعائے علقمہ حفط کی صورت میں پڑھی حلانکہ اس سے پہلے انہیں یہ دونوں حفظ نہیں تھیں،اوریہ ایک لطیف نکتہ ہے کہ دعائے علقمہ پڑھنا بھی مورد توجہ ہے۔

[2] ۔ مصباح المتهجّد: 777، البلد الأمين: 385، مصباح الزائر: 272، المزار (شهيد): 85، مفاتيح الجنان: 458، زاد المعاد : 380، الصحيفة الصادقيّة : 601.

[3] ۔ البلد الأمين: 388.

[4] ۔ مصباح المتهجّد: 781، مصباح الزائر: 276.

    ملاحظہ کریں : 737
    آج کے وزٹر : 109226
    کل کے وزٹر : 154979
    تمام وزٹر کی تعداد : 142502330
    تمام وزٹر کی تعداد : 98276873