Imam Shadiq As: seandainya Zaman itu aku alami maka seluruh hari dalam hidupku akan berkhidmat kepadanya (Imam Mahdi As
عمر بن خطاب کی جانب سے امام حسین علیه السلام کی ولایت تکوینی کا اقرار

عمر بن خطاب کی جانب سے امام حسین علیه السلام کی ولایت تکوینی کا اقرار

امام حسین بن علی علیہما السلام سے نقل ہوا ہے: میں منبر پر گیا جب کہ عمر منبر پر بیٹھا ہوا تھا۔ میں نے اس سے کہا: میرے بابا کے منبر سے نیچے اتر آؤ اور اپنے باپ کے منبر پر جا  کر بیٹھو۔

عمر نے کہا: میرے باپ کا تو کوئی منبر ہی نہیں تھا!

جب وہ منبر سے نیچے اترا تو اس نے کہا: تمہیں یہ بات کس نے سکھائی ہے؟

میں نے کہا: مجھے کسی نے یہ بات نہیں سکھائی۔

عمر نے کہا: کیا یہ حقیقت نہیں کہ ہمارے سروں پر بال خدا کے بعد تم ہی لوگوں کے سبب آئے ہیں ؟ کتنا اچھا ہو کہ آپ کبھی ہمارے پاس بھی آیا کریں اور ہم سے ملاقات کیا کریں۔ [1]

 


[1] ۔ سیر اعلام النبلاء، ۳/ ۲۸۵، الإصابة فی تمییز الصحابة: ۲/ ۵۴۹.

Mengunjungi : 44