(3)
آيه (وبالوالدين احسانا) کی تفسیر کے بارے میں
حضرت امام حسن عسکري عليه السلام کا فرمان
امام حسن عسكرى عليه السلام نے فرمایا:
من آثر طاعة أبوي دينه محمّد صلى الله عليه وآله وسلم وعليّ عليه السلام على طاعة أبوي نسبه،قال اللَّه عزّوجلّ له: لأوثرنّك كما آثرتني ولاُشرّفنّك بحضرة أبوي دينك، كما شرّفت نفسك بإيثار حبّهما على حُبّ أبوي نسبك.
جو شخص اپنے دونوں دینی باپ محمد و علی علیھم السلام کی اطاعت کو اپنے نسبی والدین کی اطاعت پر مقدم کرتا ہے تو خدا وند فرماتا ہے:جس طرح تو نے مجھے مقدم کیا اور میری عزت کی ،میں تجھے تیرے دونوں دینی باپ کے حضور اسی طرح شرافت و عزت بخشتا ہوں جس طرح تو نے ان کی محبت کو اپنے نسبی والدین کے مقابلہ میں شرافت و عزت بخشی.(14)
13) سوره بقره، آيه 83 .
14) تفسير امام عسكرى عليه السلام: 333 - 329، بحار الأنوار: 259/23 ح 8 و 8/36 ح 11.
منبع : فضائل اهل بیت علیهم السلام کے بحر بیکراں سے ایک ناچیز قطرہ :ج 2 ص 24








