امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
(2) بند تابوت اور مخفی قبر

(2)

بند تابوت اور مخفی قبر

جس خاتون کے لئے سب سے پہلا بند تابوت (جو اوپر سے ڈھکا ہو) بنایا گیا وہ حضرت فاطمه ‏عليہا السلام تھیں. «طبقات ابن سعد» میں ابن عبّاس سے روایت کرتے ہیں کہ اسماء بنت عميس نے حبشہ میں اس طرح کا تابوت دیکھا تھا،اسے حضرت فاطمه‏ عليہا السلام کے لئے بنایا گیا. ‏ حضرت فاطمه عليها السلام جانتی تھیں کہ آپ کی وفات کا وقت قریب ہے کیونکہ آپ کے بابا پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے آپ کو اس کی خبر دی تھی(!) لہذا آپ اپنی وفات کی منتظر تھیں اور آپ نے اسماء سے اس بات کا شکوہ کیا کہ میری وفات کے بعد کہیں مجھے مردوں کی طرح ایک تختہ پر نہ رکھ دیا جائے اور کہیں ایسا نہ ہو کہ کفن میرے بدن کو پوری طرح نہ چھپائے؟ اسماء نے حبشہ میں دیکھے گئے اس تابوب کے بارے میں بتایا تو آپ کو اطمینان ہوا اور آپ نے اپنے برابر تر لکڑی سے تابوت بنوایا اور اسے کپڑے سے ڈھانپ دیا۔ 

ضعیفہ خاتون کو قبر کی نگہبانی کے لئے معین کرنا

  «الاصابه» میں رقيّہ (حضرت فاطمه‏ عليها السلامکی کنیز) کے حالات میں وارد ہوا ہے کہ انہوں نے لمبی عمر پائی یہاں تک کہ امام حسين ‏عليه السلام نے انہیں حضرت فاطمه‏ عليہا السلام کی قبر کی نگہبانی کے لئے معین فرمایا کیونکہ ان کے علاوہ کسی کو آپ کی قبر کا علم نہیں تھا۔ (1).(2)


1) رك: ابن شبّه، تاريخ المدينة المنوّرة.

2) نظام ادارى مسلمانان در صدر اسلام: 291.

 

منبع: معاويه ج ...  ص ...

 

بازدید : 869