امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
زمانۂ غیبت کے فرائض پر توجہ

زمانۂ غیبت کے فرائض پر توجہ 

اگرچہ ہم نے یہ کتاب پروردگارعالم کی توفیق اور حضرت بقیة اللہ عجل اللہ تعالٰی الشریف کے لطف سے زمانۂ غیبت کی ایک اہم ذمہ داری یعنی امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی الشریف کے ظہورمیں تعجیل کے لئے دعا کے متعلق تألیف کی ہے لیکن بہتر ہے اس کے مقدمہ میں غیبت کے اس تاریک اور پر آشوب دور میں بعض دیگر فرائض کا بھی ذکر کریں۔ اگرچہ ہمیں امید ہے کہ انشاء اللہ ہمارے ہی زمانہ میں غیبت کے زمانے کا اختتام ہوجائے کیونکہ ائمہ اطہارعلیہم السلام سے وارد ہونے والی روایات کے مطابق ہمی ہر صبح و شام امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی الشریف کے ظہور کا منتظر رہنا چاہئے۔

افسوس کہ اس سے متعلق اب تک کوئی جامع اور مکمل کتاب عوام کے ہاتھ نہیں لگی ہے جس میں غیبت کے زمانے کی تمام ذمہ داریوں کی تفصیل درج ہو اور اس بارے میں جو گرانقدر کتابیں لکھی گئی ہیں وہ غیبت کے تاریک زمانہ کے تمام فرائض پر مشتمل نہیں ہیں۔ اگر لوگ روز اوّل سے اپنی زبوں حالی و تباہی کی طرف متوجہ ہوجاتے تو عصر ظلمت اتنا طولانی نہ ہوتا۔

بہر حال سب لوگ بالا خص وہ افراد جن کا فریضہ تھا کہ اس طرح کے مسائل بیان کریں اور اس سے انہوں نے غفلت کی اور تغافل سے کام لیا انہیں شدت سے غمگین اور شرمندہ ہونا چاہئے ۔

کیا مناسب ہے کہ عالم ہستی و کائنات کے امیر جو اس منظومہ میں بلکہ تمام منظومۂ کائنات اورکہکشانوں میں ہماری ضرورتوں سے واقف ہیں ہمارے درمیان ہوں اور ہم ان سے  غافل ہوں ؟

کیا یہ مناسب ہے کہ اربوں انسانوں کے ذہن اور دماغ کے خلیے نور خدا کے پنہان ہونے کی وجہ سے اسی طرح پردۂ ظلمت میں باقی رہیں ؟

کیا یہ مناسب ہے کہ اربوں انسانوں میں سے ہرایک کے پاس دل کے نام سے ایک چیز موجود ہو اوروہ  اس کی عظمت سے بے خبر ہوں ؟

کس زمانے میں دل اپنی حقیقی زندگی کی راہ میں دھڑکیں گے اور حقیقی انسانی زندگی کی عظمت سے آشنا ہو سکیں گے ؟

کس زمانے میں انسان اپنے دل اور وجود کی عظمت سے آشنا ہو گا؟

کس زمانے میں انسانی مغز کے تمام خلیے متحرک ہوں گے ؟ اور انسانی سماج لامحدود دانش کی وسعتوں سے سر شار ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا ؟

کس دن انسان نور خدا سے آشنائی کی بنا پر ظلمت و تاریکی،استبداد اور ستم کے خاتمہ کے بعد الہٰی حکومت کے زیر سایہ عالمی انصاف کا دن دیکھ سکیں گے ؟

اور کیا...اور کیا...

 اور کیا یہ سب کچھ حضرت بقیة اللہ الاعظم عجل اللہ تعالٰی الشریف کی حکومت کے بغیر ممکن ہے ؟

اگر ہے توکیوں ہم اس زمانے کی عظمت کو محسوس نہیں کرتے ؟

کیوں اس زمانہ کے اندھیرے کا رونا  نہیں روتے ہیں؟

کیوں کائنات کے مستقبل سے آگاہ نہیں ہیں ؟[1]

 اور کیوں عصرغیبت میں اپنے ذمہ داریاں نہیں نبھاتے ہیں؟!

 


[1]۔ اس بارے میں محترم مؤلف کی کتاب ’’امام مہدی  کی آفاقی حکومت ‘‘کی طرف رجوع فرمائیں۔

    بازدید : 247
    بازديد امروز : 118890
    بازديد ديروز : 164982
    بازديد کل : 142213106
    بازديد کل : 98095470