امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
تجربہ ، فریب سے نجات کا ذریعہ

تجربہ ، فریب سے نجات کا ذریعہ

ایک اور نکتہ کہ جس کی جانب متوجہ رہیں کہ ہماری آج کی دنیا ، دنیا پرستوں ، فریبیوں سے بھری پڑی ہے . وہ مختلف انداز سے سادہ لوح افراد کو اپنے جال میں پھانس کر فریب دیتے اور گمراہ کرتے ہیں .لہذا ہمیں اس بارے میں علم  ہونا چاہیئے تا  کہ پھر دوسروں کو بھی اس سے آگاہ کر یں ۔

ان کے فریب سے نجات کی ایک راہ تجربہ ہے ، ہم تجربہ کے ذریعہ ان افراد کو پہچانیں اور اس طرح  ان کے فریب سے امان میں رہیں ۔

حضرت امیر المومنین (ع)  فرماتے ہیں :

'' من لم تجرّب الا مور خُدع ، و من صارع الحقّ صُرع ''([1])

جو امور کے بارے میں تجربہ نہ کرے وہ فریب کھائے گا اور جو حق سے ٹکرائے گا حق اسے پچھاڑدے گا ۔

تجربہ انسان کو ہوشیار کر تا ہے اور انسان کی معلو مات و اطلا عات میں اضا فہ کر تا ہے تجربہ کار انسان نے دنیا دیکھی ہوتی ہے ، لہذا وہ مکار ، فریبی اور گمرا ہ کرنے والوں کے ہاتھوں فریب کھا نے سے محفوظ رہتا ہے ۔

تجربہ کے ذریعے انسان ، راہ اور چاہ میں فرق کر سکتا ہے سعادت صرف اس کی ہے کہ جو صحیح راستہ کو دقیقاً جانتا ہو اور اپنے کو تبا ہی سے بچا سکے . شقا وت ایسے افراد کے عمل کا نتیجہ ہے کہ جو تجربات سے نہیں سیکھتے اور اپنے کو دوبارہ گزشتہ مسائل میں مبتلا کر دیتے ہیں ۔

 


[1]۔ بحا ر الا نوار:ج ٧٧ ص ٢٢ ٤

 

 

 

    بازدید : 7773
    بازديد امروز : 58117
    بازديد ديروز : 109951
    بازديد کل : 132172814
    بازديد کل : 91649164