۶ ۔ دانت کے درد کے لئے دعا
بحار الأنوار میں ذکر ہوا ہے : دانت کے درد کے لئےجبرئیل علیہ السلام نے حضرت امام حسین بن علی علیہما السلام کوتعویذ دیا ۔
لکڑی یا لوہے کا ٹکڑا دانت پر رکھ کر سات مرتبہ یہ دعا پڑھیں :
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اَلْعَجَبُ كُلُّ الْعَجَبِ، دُودَةٌ تَكُونُ فِي الْفَمِ، تَأْكُلُ الْعَظْمَ، وَتَنْزِلُ الدَّمَ، أَنَا الرَّاقِي، وَاللهُ الشَّافِي وَالْكَافِي، لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللهُ، وَالْحَمْدُ للهِ رَبّ الْعَالَمِينَ، «وَإِذْ قَتَلْتُمْ نَفْساً فَادَّارَأْتُمْ فِيهَا وَاللهُ مُخْرِجٌ مَا كُنْتُمْ تَكْتُمُونَ . فَقُلْنَا اضْرِبُوهُ بِبَعْضِهَا كَذَلِكَ يُحْيِى اللهُ الْمَوْتَى وَيُرِيكُمْ آيَاتِهِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ» ۔ [1] یہ عمل سات مرتبہ بجا لائیں ۔ [2]
خدائے رحمن و رحیم کے نام سے
تعجّب اور تمام تعجب ، منہ میں ایک کیڑا ہے ، ہڈی کو کھا رہا ہے اور خون کو نیچے لے آتا ہے ، میں ورد کرنے والا ہوں ، اور خدا شفا دینے والا اور کفایت کرنے والا ہے ، خدا کے سواکوئی معبود نہیں ہے ، اور حمد و ستائش خدا کے لئے ہے جو عالمین کا پروردگار ہے ۔«اور جب تم نے ایک شخص کو قتل کر دیا اور اس کے قاتل کے بارے میں جھگڑا کرنے لگے ، جب کہ خدا اس راز کا واضح کرنے والا ہے جسے تم چھپا رہے تھے ۔ تو ہم نے کہا کہ مقتول کو گائے کے ٹکڑے سے مس کر دو، خدا اس طرح مردوں کو زندہ کرتا ہے اور تمہیں اپنی نشانیاں دکھلاتا ہے کہ شاید تمہیں عقل آ جائے ۔
آج کے وزٹر : 142750
کل کے وزٹر : 300908
تمام وزٹر کی تعداد : 122032706
|