Imam sadIiq: IF I Percieve his time I will serve him in all of my life days
حضرت امام رضا عليه السلام کی ولادت کا بیان

حضرت امام رضا عليه السلام کے بارے میں کچھ مطلب

************************************************

11 ربیع الاوّل؛ایک روایت کے مطابق حضرت امام رضا عليه السلام کی ولادت با سعادت(سنہ ۱۵۳ ہجری)

***********************************************

حضرت امام رضا عليه السلام کی ولادت کا بیان

عماد الدين طبرى کتاب «بشارة المصطفى» میں لکھتے ہیں: ہشام بن احمد کہتے ہیں: امام كاظم ‏عليه السلام نے فرمایا :

 هل علمت أحداً من أهل المغرب قدم ؟

کیا تمہیں معلوم ہے کہ اہل مغرب میں سے کوئی آیا ہے؟

میں نے عرض کیا: نہیں.

فرمایا: کیوں؟ایک شخص آیا ہے اٹھو اور اس کی طرف چلیں.

ہم دونوں سواری پر سوار ہوئے اور اس شخص کے پاس گئے جس کا تعلق مغرب سے تھا اور اس کے پاس کنیز اور لونڈیاں ہیں۔ حضرت امام کاظم علیہ السلام نے اس سے فرمایا:اپنی کنیزیں دکھاؤ.

اس نے ہمیں نو کنیزیں دکھائیں ،امام كاظم ‏عليه السلام بھی کنیز دیکھیں اس سے کہیں کہ دوسری کنیز دکھاؤ.

اس نے کہا: میرے پاس اور کنیز نہیں ہے.

امام نے فرمیا:خدا کی قسم ایک کنیز اور ہے جو بیمار ہے.

اس نے کہا: خدا کی قسم! ایک کنیز اور ہے جو بیمار ہے.

آنحضرت نے فرمایا؛ اس میں کوئی حرچ نہیں ہے وہ کنیز دکھاؤ؟

اس نے وہ کنیز دکھانے سے انکار کیا، امام علیہ السلام واپس آ گئے.

اگلی صبح امام عليه السلام نے مجھے اس کے پاس بھیجا اور فرمایا:

اس سے کہو: اس کی آخری قیمت کتنی ہے؟ جب وہ کہے کہ فلاں مقدار ؛ تو تم کہنا: میں خریدتا ہوں.

اگلی صبح میں اس کے پاس گیا اور کہا: تم وہ کنیز کتنے میں فروخت کرو گے؟

اس نے کہا: میں فلاں قیمت سے میں نہیں بیچوں گا.

میں نے کہا:میں اسی قیمت پر خریدتا ہوں.

اس نے کہا: (مجھے بھی قبول ہے) كنيز تمہاری ملکیت ہو گئی لیکن یہ بتاؤ کہ کل جو شخص تمہارے آیا تھا وہ کون تھا؟

میں نے کہا: وہ بنی ہاشم میں سے تھے۔

اس نے کہا: میں اب رمہارے سامنے اس کنیز کی داستان بیان کرتا ہوں۔ میں نے اسے مغرب کے دور دراز کے علاقہ سے خریدا ہے، کسی اہل کتاب عورت نے مجھے دیکھا اور کہا:یہ کیسی کنیز ہے جو تیرے پاس ہے؟

میں نے کہا:اسے میں نے اپنے لئے خریدا ہے۔

اس نے کہا: مناسب نہیں ہے کہ ایسی کنیز تجھ جیسے شخص کے پاس ہو، یہ کنیز اس لائق ہے کہ یہ روئے زمین پر سب سے بیتر اور اچھے انسان کے پاس ہو ، وہ اس کے پاس بہت ککم مدت گذارے گی اور اس کے ہاں ایک بچہ پیدا ہو گا اور شمرق سے لے کر مغرب تک تمام دنیا اس کے تابع ہو گی۔

هشام بن احمد کہتے ہیں:میں نے اس کنیز کو اپنے آقا و مولا امام كاظم ‏عليه السلام کی خدمت میں حاضر کیا  اور زیادہ مدت نہیں گزری تھی کہ ان سے امام رضا عليه السلام متولد ہوئے.(2)


1) سوره شعراء ، آيه 83 .

2) بشارة المصطفى : 215 ، الخرائج : 653/2 ح 6 (تھوڑے سے اختلاف کے ساتھ) ، بحار الأنوار : 7/49 ح 11 .

 

منبع: فضائل اہلبيت عليہم السلام کے بحر بیکراں سے ایک ناچیز قطرہ: ج 2 ص 671 حديث 1075/2

 

 

Visit : 930
Today’s viewers : 144416
Yesterday’s viewers : 164145
Total viewers : 159320282
Total viewers : 118119776