امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
٣ ۔ بزرگ ہستیوں کی خدمت میں رہنا

٣ ۔ بزرگ ہستیوں کی خدمت میں رہنا

مکتب اہل بیت علیہم السلام میں کمال کے عالی مراتب و مراحل تک پہنچنے کو بہت اہم قرار دیا گیا ہے اسی وجہ سے آئمہ ھدیٰ علیہم السلام کے بہت سے ہدایت کنندہ کلمات میں اس بارے میں وارد ہواہے اگر انسان ان پر عمل کرے تو اس کا مستقبل روشن ہو گا ۔ ان فرمائشات و ارشادات میں سے ایک بزرگ ہستیوں کے ہمرا ہ ان کی خدمت میں رہنا ہے کہ جو عظیم اہداف کو پانے میں کامیاب ہو گئے ۔ امام صادق(ع) سے ایک شعر کے ضمن میں نقل ہوا ہے :

'' عَلَیْکَ بِاَھْلِ العُلیٰ ''([1])

تم پر لازم ہے کہ تم اعلیٰ مرتبہ شخصیات کے ساتھ رہو ۔

کیونکہ ایسے افراد کو دیکھنا ،ان سے ہمنشینی ان کی صحبت اور ان کی محافل میں بیٹھنا ، انسان کے افکار و رفتار پر اثر انداز ہو تا ہے اور یہ انسان کے ارادہ کو قوی بنا کر ا سے بلند اہداف کی راہ دکھا تا ہے ۔ایسے افراد کی ہمت ، ضعیف و کمزور ارادہ کے مالک افراد کی ہمت کو بلند کر تا ہے ان کا عالی مقام بے ہدف افراد کو بیدار کر تا ہے ۔

جی ہاں ، آپ ان بزرگ ہستیوں کے محضر مقدس میں با ارزش ہدف سے آ شنا ہوں گے اور آپ   میں ان اہداف تک پہنچنے کا اشتیاق بڑے گا ۔

 


[1] ۔  بحار الانوار:ج ٤ص٧  ٢٤

 

 

 

 

    بازدید : 7461
    بازديد امروز : 6951
    بازديد ديروز : 52396
    بازديد کل : 133639315
    بازديد کل : 92480276