حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
٢۔ ماں باپ کی دعا توفیق کا سبب

٢۔ ماں باپ کی دعا  توفیق کا سبب

ماں باپ کی دعا توفیق کو ایجاد کرنے میں مؤثر کردار کی حامل ہے،بعض بزرگان اپنی تمام تر توفیقات کو اپنے والدین کی دعائوں کا نتیجہ قرار دیتے ہیں،مرحوم مجلسی جو کہ کثرت تالیفات اور اہلبیت کی خدمت کے لحاظ سے شیعہ علماء میں کم نظیر بلکہ بے نظیر ہیں،وہ اپنی عظیم توفیقات کو اپنے والد بزرگوار کی دعائوں کے مرہونِ منت سمجھتے ہیں۔

مرحوم مجلسی اول فرماتے ہیں کہ ایک رات نمازِ شب سے فارغ ہونے کے بعد مجھ  پرایک ایسی حالت  طاری ہوئی کہ جس سے میں یہ سمجھا کہ اگر دعا کروں تو ضرور مستجاب ہوگی،میں ابھی اسی سوچ   میں مبتلا تھا کہ آخر خدا سے کس چیز کی دعا کروں؟اچانک جھولے سے سے محمد باقر کے رونے کی آواز بلند ہوئی،میں نے کہا :پروردگار بحق محمد و آل محمدعلیھم السلام اس بچے کو شریعت محمدۖ اور دین کا خادم اور مروّج قرار دے اور اسے بے انتہا توفیقات سے بہرہ مند فرما۔صاحب مراةالاحوال کہتے ہیں علامہ مجلسی سے ظاہر ہونے والے غیر معمولی امور مسلما ًاسی دعا کے آثار ہیں([1])

 


[1]۔ فوائد الرضویہ محدث قمی:٤١١

 

 

    ملاحظہ کریں : 7451
    آج کے وزٹر : 44865
    کل کے وزٹر : 165700
    تمام وزٹر کی تعداد : 139046870
    تمام وزٹر کی تعداد : 95593848