حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف سے غفلت

امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف سے غفلت

سورۂ قدر کو مدنظر رکھتے ہوئے «روح»اور ملائکہ شب قدر میں امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف پر نازل ہوتے ہیں اور آپ کے حکم سے خدا کے احکامات دنیا پر نافذ ہوتے ہیں تو پھر  آپ کیوں تنہا اور غریب ہیں ؟اور ہم اپنے زمانے کے امام سے کیوں غافل ہیں؟!

دشمن نے کس طرح کئی صدیوں سے شیعوں کی یادوں اور زبانوں سے فرزند زہرا حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے نام اور یاد کو مٹایا ہوا ہے اور انہیں  امام زمانہ ارواحنا فداہ  کے وجود سے غافل رکھا ہوا ہے ؟!لوگوں کو جس طرح امام مہدیعجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی طرف توجہ دینی چاہئے تھی ، وہ اس طرح حضرت کی طرف توجہ کیوں نہیں دیتے؟! اور وہ کیوں آپ کی عادلانہ آفاقی حکومت کے قیام کے بارے میں نہیں سوچتے؟!

دشمنانِ دین نے اس سلسلے میں دوستوں اور محبّوں کے افکار کو روکنے کے لئے کیسے کیسے منصوبے بنائے ہیں؟! اور سینکڑوں سالوں سے شیعہ امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریفکے وجود اور آپ کے ظہور سے کیوں کوتاہی کرتے آئے ہیں ؟!

دشمن اپنے مذموم اور شیطانی مقاصد کے حصول کے لئے کیا کچھ کر رہا ہے  لیکن  حضرت امام مہدیعجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف اور آپ کی عالمی حکومت کے بارے میں دوستوں اور شیعوں کی بے حسی کا کیا راز ہے؟غیبت کے طویل زمانےمیں آپ کے دوستوں اورشیعوں نےآپ  کی طرف توجہ کرنے سے کیوں غفلت برتی ہے ؟! اور اب بھی غافل ہیں!!

اس کتاب میں ہم نے دشمنوں کی کامیابی اور دوستوں کی کوتاہیوں کے راز اور اسباب بیان  کئے ہیں  تاکہ اس بارے میں جستجو کرنے والے افراد کے لئے نئی راہیں کھل سکیں ۔

ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دشمنانِ دین نے حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے شیعوں اور دوستوں  کو بے خبر اور غافل  رکھنے کے لئے مختلف حربے اور منصوبے استعمال کئے ہیں،جن میں سب سے اہم لوگوں کو حضرت کی معرفت اور شناخت کے مسئلہ سے غافل رکھنا ہے ۔

انہوں نے مختلف منصوبوں سے لوگوں کو اہل بیتعلیہم السلام کے مقام و مرتبہ کو پہچاننے سے روکا، جس کے نتیجہ میں صدر اسلام سے تشیع کی پوری تاریخ میں شیعہ اور آپ کے چاہنے والے ولایت کے عظیم مقام کی معرفت سے محروم رہے،اور یہ سلسلہ غیبت کے زمانے تک اسی طرح جاری رہا اور شیعہ امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کے مقام و مرتبہ کی عظمت کی طرف توجہ کرنے سے محروم رہے ، جس کے نتیجے میں وہ اس سلسلہ میں بہت زیادہ کوتاہی اور تقصیر کے مرتکب ہوئے ۔ دین کے دشمنوں نے اہل بیت اطہار علیہم السلام کے محبّوں اور شیعوں کو امام زمانہ ارواحنا فداہ اور دیگر معصومین علیہم السلام  کے مقام ولایت کی معرفت  سے دور رکھنے کے لئے دوسرے طریقوں سے بھی استفادہ کیا جن کی کچھ  مثالیں ہم اس کتاب میں بیان کریں گے ۔

***

ہم کریم ، رؤف اور مہربان امام حضرت مہدیعجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی بارگاہ میں اپنی بہت سی کوتاہیوں اور خطاؤں کی معافی مانگتے ہوئے اور آپ کے حضور عفو و بخشش کے طلبگار ہیں، اور  خداوند متعال کی بارگاہ میں دعاگو ہیں کہ خدا ہمارے گناہوں کو نیکیوں میں تبدیل کر دے اور ہمیں کائنات کی مظلوم ترین ہستی امیر المؤمنین حضرت امام علیعلیہ السلام،تمام حضرات  معصومین علیہم السلام اور بالخصوص دور حاضر میں کائنات میں سب سے مظلوم ہستی حضرت بقیۃ اللہ الأعظم عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی معرفت  عطا فرمائے اور ہمیں ان عظیم اور جلیل القدر ہستیوں کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

                                   سید مرتضٰی مجتہدی سیستانی

 

ملاحظہ کریں : 9
آج کے وزٹر : 0
کل کے وزٹر : 246459
تمام وزٹر کی تعداد : 173938268
تمام وزٹر کی تعداد : 130105948